نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے رام نومی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Posted On: 09 APR 2022 7:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  9/ اپریل 2022 ۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رام نومی کے موقع پر قوم کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے۔ میں بھگوان رام کے جنم دن کے طور پر منائے جانے والے  رام نومی کے پرمسرت موقع پر اپنے ملک کے لوگوں کو اپنی گرم جوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

بھارتی روایت میں، بھگوان رام راستبازی، ہمت اور ہمدردی کی خوبیوں کی علامت ہیں۔ ان کی زندگی سچائی، انصاف، بزرگوں کے احترام اور تمام انسانوں سے محبت کے اصولوں سے عبارت ہے۔ مریادا پروشوتمایک مثالی بادشاہ، ایک فرماںبردار بیٹے، ایک پیار کرنے والے بھائی اور حقیقی معنوں میں ایک رول ماڈل کے طور پر قابل احترام ہیں۔ بھگوان رام کی زندگی ہمیں ان کے عظیم نظریات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی رہتی ہے۔

دعا ہے کہ یہ رام نومی ہماری زندگیوں میں امن اور خوشی لائے اور بھگوان رام کی طرف سے دی گئی لازوال قدروں  سے ہماری راہوں کو منور کرے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 4084

 


(Release ID: 1815280) Visitor Counter : 155