شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے اے وائی ہوائی اڈے ’اوسر‘ اسکیم کے توسط سے مقامی کاریگروں اور مصنوعات کو فروغ بخشنے کے لیے سیلف ہیلپ گروپس کو پلیٹ فارم عطا کر رہے ہیں


’اوسر‘ ایس ایس جی کو مقامی مصنوعات کی نمائش کرنے کا ایک موقع فراہم کرے گا

Posted On: 08 APR 2022 2:22PM by PIB Delhi

 خواتین، کاریگروں اور دستکاروں کی صلاحیت کو نکھارنے اور انہیں مناسب موقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سوچ کے موافق  ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے اپنے ہوائی اڈوں پر سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جی) کو اپنے علاقے کی خودکار طور پر تعمیر کردہ مصنوعات کی فروخت/نمائش کے لیے مقام مختص کرنے کی پہل کی ہے۔

’’اوسر‘‘ (علاقے کے ہنرمند کاریگروں کے لیے مقام کے طور پر ہوائی اڈہ) اسکیم کے تحت خود انحصاری کے لیے اپنے خاندانوں کو عملی طور پر مؤثر  خودکار گروہوں میں منظم کرنے میں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ یہ اے اے آئی کی ایک پہل ہے۔ اس اسکیم کے تحت اے اے آئی  کے ذریعے چلائے جانے والے ہر ایک ہوائی اڈے پر 200-100 مربع فٹ کا علاقہ متعین کیا گیا ہے۔ سیلف ہیلپ گروپس کو ایک ایک کرکے 15 دنوں کی مدت کے لیے یہ مقام مختص کیا جا رہا ہے۔ چنئی، اگرتلہ، دہرہ دون، کشی نگر، ادے پور اور امرتسر ہوائی اڈے پر کچھ دکانیں پہلے ہی شروع کی جا چکی ہیں۔ ان دکانو پر ہوائی مسافروں کو مقامی خواتین کے ایس ایچ جی اپن گھر کی بنی مقامی مصنوعات جیسے مرمرے، ڈبہ بند پاپڑ، اچار، بانس سے بنے لیڈیز بیگ/بوتل/لیمپ سیٹ، مقامی ساز و سامان، روایتی دستکاری، قدرتی رنگ، کڑھائی اور موجودہ ڈیزائن کے ساتھ دیسی بُنائی کی نمائش اور مارکیٹنگ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر کئی اے اے آئی ہوائی اڈے ایسے سیلف ہیلف گروپس کو ریاستی حکومتوں کے تال میل سے جگہ مختص کرنے کے عمل میں ہے۔ ان میں رانچی، کولکاتا، وارانسی، اندور، بھوپال، وڈودرا، بیلگاوی، مدورئی، کوئمبٹور، کالی کٹ، سورت، بھونیشور، رائے پور، سلچر، ڈبرو گڑھ اور جورہاٹ شامل ہیں۔

اے اے آئی ہوائی اڈوں پر جگہ مختص کرکے ایس ایچ جی کو مضبوط کرنے کی یہ پہل ان چھوٹے گروہوں کو بڑا پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور انہیں اپنی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے /بازار میں بڑی آبادی تک پہنچنے کے لیے تیار کرے گا۔

اس کے لیے سیلف ہیلپ گروپس سے درخواستیں اے اے آئی پورٹل (ہوائی اڈوں کے لحاظ سے) پر اس مخصوص ریاست کے ہوائی اڈے پر الاٹمنٹ کے لیے موصول ہوتی ہیں، جہاں ایس ایچ جی واقع ہیں۔ خواہش مند ایس ایچ جی اے اے آئی پورٹ (https://www.aai.aero/en/node/add/shg-user-detail) کے توسط سے درخواست دے سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016SXO.jpg

اے اے آئی کے چنئی ہوائی اڈہ پر ایس ایچ جی آؤٹ لیٹ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PV19.jpg

دہرہ دون ہوائی اڈہ پر ایس ایچ جی آؤٹ لیٹ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OT0P.jpg

اگرتلہ ہوائی اڈہ پر ایس ایچ جی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Y4YE.jpg

ادے پور ہوائی اڈہ پر ایس ایچ جی آؤٹ لیٹ

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4034


(Release ID: 1815107) Visitor Counter : 161