وزارت دفاع
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 11 اپریل کو واشنگٹن میں ہند-امریکہ 2+2 وزارتی سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے
امریکہ کے اپنے 4 روزہ دورہ کے دوران پنٹاگن میں امریکی وزیر دفاع سے الگ سے ملاقات کریں
Posted On:
08 APR 2022 5:35PM by PIB Delhi
رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ 14-11 اپریل، 2022 کے درمیان ریاستہائے متحدہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔ رکشا منتری، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے ساتھ 11 اپریل، 2022 کو واشنگٹن ڈی سی میں چوتھی ہند-امریکہ 2+2 وزارتی سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جناب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع جناب لائڈ آسٹن ریاستہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کریں گے۔ 2+2 مذاکرہ کے دوران تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لینے کے بعد آگے کی راہ متعین کی جائے گی۔
جناب راجناتھ سنگھ دفاعی ٹیکنالوجی تعاون اور فوج سے فوج کے درمیان تعلقات کے ذریعے صلاحیت سازی سمیت دفاعی تعاون کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے امریکی وزیر دفاع جناب لائڈ آسٹن سے پنٹاگن میں الگ سے ملاقات کریں گے۔ واشنگٹن ڈی سی کے سفر کے بعد ہوائی جزیرہ میں واقع یو ایس انڈو-پیسیفک کمانڈ (انڈوپیکوم) کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنا بھی رکشا منتری کے پروگرام میں شامل ہے۔
****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4060
(Release ID: 1815104)
Visitor Counter : 141