وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے اڈیشہ کے ساحل  سے سالڈ فیول ڈکٹڈ رام جیٹ ٹیکنالوجی کا کامیاب  فلائٹ ٹیسٹ کیا

Posted On: 08 APR 2022 3:31PM by PIB Delhi

 

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی ای) نے 8 اپریل 2022 کو اوڈیشہ کے ساحل سے دور انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چاندی پور میں سالڈ فیول ڈکٹڈ رام جیٹ (ایس ایف ڈی آر) کا  کامیابی سے فلائٹ ٹسٹ  کیا۔  ٹسٹ کی کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ اس کمپلیکس میزائل  سسٹم میں شامل  تمام اہم پرزوں میں قابل اعتماد طریقے سے کام کیا  اور مشن کے تمام مقاصد کو پورا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC9MQY.JPG

ایس ایف ڈی آ  پر مبنی پروپلژن سپرسونک رفتار سے  بہت  لمبی رینج پر  فضائی  خطرے  کو روکنے کے لئے میزائل کو چلاتا ہے۔ اس سسٹم کی کارکردگی کی تصدیق  کئی رینج انسٹرومینٹس  جیسے آئی ٹی آر کے ذریعے  لگائے گئے  ٹیلی میٹری، رڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹمز سے حاصل  کردہ ڈاٹا سے  بھی ہوئی ہے۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری   حیدرآباد نے  دیگر ڈی آر ڈی او  لیبارٹریوں مثلاً  کہ ریسرچ سینٹر عمارت، حیدرآباد اور ہائی انرجی میٹریل ریسرچ لیبارٹری، پونے کے تعاون سے ایس ایف ڈی آر  تیار کیا ہے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ایس ایف ڈی آر کے کامیاب ٹرائل کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے  ملک میں اہم میزائل ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے سلسلے یں اس کو  ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ڈیزائن، ڈیولپمنٹ  اور  ٹیسٹنگ میں شامل ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے  ہوئے، دفائی آر اینڈ ڈی کے محکمہ  کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او  کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ  ایس ایف ڈی آر کے کامیاب ٹرائل سے ، فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی رینج میں اضافہ جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4041

                          


(Release ID: 1814861) Visitor Counter : 183