آئی ایف ایس سی اتھارٹی

جی آئی ایف ٹی    آئی ایف ایس سی  میں فن ٹیک ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے آئی ایف ایس سی اے  نے جی وی ایف ایل لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمتی قرار داد پر دستخط کیے

Posted On: 07 APR 2022 7:53PM by PIB Delhi

جی آئی ایف ٹی    آئی  ایف ایس سی میں فن ٹیک ایکوسسٹم کوتعاون دینے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے انٹرنیشنل فائنانشیل سروسز سینٹرس اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) نے آج گفٹ سٹی میں  واقع آئی ایف ایس سی اے کے دفتر میں جی وی ایف ایل لمیٹیڈ کے ساتھ مفاہمتی قرار داد پر دستخط کیے۔

مفاہمتی قرار داد کے تحت دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں تعاون اور سمیناروں، ویبیناروں، کانفرنسوں وغیرہ کے ذریعے  جی آئی ایف ٹی   آئی ایف  ایس سی   میں فن ٹیک کی ترقی کیلئے مختلف قدم اٹھانے پر توجہ دی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت  گفٹ    آئی ایف ایس سی  اور آئی ایف ایس سی اے کے ریگولیٹری سینڈ باکس کے اداروں کے کام میں تیزی لانے والے فن ٹیک  کی مدد، رہنمائی، صلاح اور دیگر تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ مفاہمتی قرار داد سے گفٹ   آئی ایف ایس سی میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے  میں تیزی بھی آئے گی۔

آئی ایف ایس سی اے ایک مربوط ریگولیٹری ادارہ ہے، جو بھارت میں قائم آئی ایف ایس سی میں مالی پروڈکٹس، مالی خدمات اور مالی اداروں کے ریگولیشن اور فروغ کیلئے ذمہ دار ہے۔ آئی ایف ایس سی اے مالی ٹیکنالوجیز (فن ٹیک)  کو فروغ دیتی  ہے اور بینکنگ، بیمہ ، شیئر اور فنڈ کے بندوبست وغیرہ شعبوں میں مالی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ساتھ ہی گفٹ     آئی ایف ایس سی میں عالمی سطح کے فن ٹیک ہب کے قیام کو فروغ دیتی ہے، جو دنیا کے دیگر آئی ایف  سیز  کے ہم پلّہ آسکیں۔

جی وی ایف ایل  لمیٹیڈ بھارت  میں وینچر کیپٹل  میں پیش پیش ہے ۔ جی وی ایف ایل  کو 1990 میں عالمی بینک اور گجرات حکومت نے پروموٹ کیا تھا۔ اس کا مینجمنٹ ایک آٹونومس  بورڈ کرتا ہے ۔ یہ وینچر فائنانس کمپنی ہے اور گجرات کے احمد آباد میں واقع ہے۔ کمپنی کا اصل مقصد کئی سیکٹروں کے وینچر کیپٹل ایکوسسٹم کو سہارا دینا ہے، جس میں فن ٹیک بھی شامل ہے۔ کمپنی اختراعی خیالات کے ساتھ انٹرپرینیور س کو مالی مدد دیتی ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اپنے مضبوط ایکوسسٹم اور مالی اداروں کے ملکی اور بین الاقوامی نیٹ ورک کی بنیاد پر گفٹ –آئی ایف ایس سی، فن ٹیک کمپنیوں کی مدد کرنے  کا اہل ہے۔ آئی ایف ایس سی بھی  بھارت میں ایک الگ مالی ادارہ ہونے کے ناطے  انوکھا فائدہ فراہم کرتا ہے۔ اس میں کرنسی کو بدلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور بینکنگ ، پونجی بازار ، انشورنس اور فنڈ کے بندوبست کیلئے مربوط ریگولیٹر فراہم کرتا ہے، جس کی وجہ سے اختراعی خیالات یا سولوشن والی فن ٹیک فرموں کو فائدہ ہوتا ہے۔ اس کےتحت کاروبار کی آسانی کے تعلق سے مربوط ریگولیٹر کے ذریعے بینکنگ، سرمایہ یا بیمہ سیکٹر کو فروغ ملتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ف ا۔ ع ن۔

U-4018



(Release ID: 1814751) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi