پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان بین الاقوامی توانائی  ایجنسی کے 120ملین بیرل تیل کے اجتماعی اسٹاک کو جاری کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتاہے

Posted On: 07 APR 2022 9:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 120 ملین بیرل تیل کے اجتماعی اسٹاک کی رہائی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حکومت ہند نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کا بھی نوٹس لیا ہے، جو پچھلے مہینے کے آخر میں، اپنے اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر سے اگلے 6 مہینوں میں 180 ملین بیرل جاری کرے گا، تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کو کنٹرول  کیا جاسکے۔

ان مثبت اقدامات پر ہم خیال ممالک کے ساتھ تعاون کے مفاد میں، حکومت ہند غورکررہی ہے کہ وہ ان اقدامات کی حمایت کے لئے  کیا کر سکتی ہے۔

توانائی کے ایک بڑے صارف کے طور پر، ہندوستان نے مستقل طور پر مستحکم، سستی اور قابل رسائی عالمی توانائی کی منڈیوں کی اہمیت کی حمایت کی ہے۔ اس لیے حکومت ہند کو امید ہے کہ ان اقدامات سے توانائی کی عالمی منڈیوں میں یکسانیت آئے گی۔

*****

ش ح ۔ا ک  ۔ ع آ

U-4015


(Release ID: 1814700) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Punjabi