وزارت دفاع

رکشا منتری  کاآئی اے ایف کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 06 APR 2022 4:42PM by PIB Delhi

عزت مآب رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی میں ایئرہیڈکوارٹرس میں ایئرفورس کمانڈرس کانفرنس (اے ایف سی سی ) کا افتتاح کیا۔ کانفرنس میں انڈین ایئرفورس کے دیگرکمانڈروں  کے ساتھ ساتھ  عزت مآب رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ اوردفاع کے سکریٹری ڈاکٹراجے کمارنے بھی شرکت کی ۔ سینئر کمانڈروں سے اظہارخیال کرتے ہوئے رکشا منتری نے کہا ہے کہ اے ایف سی سی  میں جن موضوعات پرتبادلہ ٔ خیال کیاگیا وہ موجودہ حالات میں بہت  اہم ہیں  اورہم عصر موضوعات پر بھی تبادلہ ٔخیال کیاگیا اس میں ملک کو درپیش تمام چیلنجوں اور مسائل کا احاطہ کیاگیا۔ انھوں نے اس بات کی جانب توجہ دلائی کہ وہ انھیں اس بات سے خوشی ہوئی ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے دی گئی ہدایات  پر کانفرنس  میں جامع تبادلہ خیال کیاجارہاہے اوروہ  تمام مستقبل کے لائحہ عمل کے لئے رہنما ثابت ہوں گی ۔  انھوں نے شمالی اورمغربی سرحدوں کو درپیش چیلنجوں کا احاطہ کیااورابھرتی ہوئی صور تحال میں کام کرنے کی اہل بھارتی مسلح  فورسیز کے کام کرنے کے طریقے پراپنے اطمینان کا اظہارکیا۔

عزت مآب رکشامنتری نے آپریشن گنگا  کے تحت  بھارتی فضائیہ کی بھارتی شہریوں کو بحفاظت واپس لانے کی کوششوں کی تعریف کی ، جس کی ملک بھرمیں بھی ستائش کی گئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ  موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال نے ایک بارپھر اس بات کو اجاگرکیاہے کہ ملک میں دیسی طرز  عمل کو اپنائے جانے کی ضرورت ہے ۔

چیف آف ایئراسٹاف ایرچیف مارشل وی آرچودھری نے اس کے بعد کمانڈروں سے خطاب کیا اوران سے سبھی چیلنجوں کے لئے تیاررہنے اورمختصر مدت میں کئی معاملوں  سے نمٹنے کے اپنی صلاحیتوں کو وسعت پیداکرنے کو بھی کہا ۔ انھوں نے اثاثوں کے تحفظ اوروسائل  کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت  پربھی زوردیا اوراس کے علاوہ قومی سلامتی کو بڑھانے کے لئے مل کرکام کرنے پربھی زوردیا۔

ملک کی بڑھتی ہوئی ٹکنالوجی سے تیارکردہ ڈرون صنعت کوبڑھانے کی خاطراسے فروغ دینے کے لئے عزت مآب رکشامنتری نے ‘‘میہر بابا کمپٹیشن –II ’’کا آغاز کیا۔ اس مقابلے کا مقصد /ایئرکرافٹ آپریٹنگ سرفیس پردخل اندازی کرنے والی کوئی بھی بیرونی اشیاء  کا پتہ لگانے کی خاطر ایک سورن ڈورن پرمبنی نظام کے لئے ٹکنالوجی کو فروغ دینا ہے ۔

تین روزہ کانفرنس کے دوران ایئرفورس کمانڈرس ایک اعلیٰ تکنیکی اورموجودہ آپریشن منظرنامے میں مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اہم امور پربھی تبادلۂ خیال کریں گے ۔ اس کانفرنس کا موضوع  ہے ‘‘انسانی وسائل کا زیادہ  سے زیادہ استعمال ’’ اوراسمارت موثر انداز میں  کا رروائیاں انجام دینے پرتوجہ مرکز کی جائیگی ۔

کانفرنس کے دوران ڈرونس سے درپیش خطرات کو کم کرنے پربھی  غوروخوص کیاجائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo19RAE.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo4P1UG.JPG
 

*****

ش ح ۔ ش ر۔ ع آ

U-3950



(Release ID: 1814408) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil