امور داخلہ کی وزارت

مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی ترقی

Posted On: 06 APR 2022 4:35PM by PIB Delhi

 

وزارت نے مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کنکٹیوٹی، صاف اور سرسبز توانائی ، فضلے کے بندوبست ، توانائی  ، سیاحت ، بنیادی ڈھانچہ  وغیرہ کی ترقی اور بہتری کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں سیاحت اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ، شہری ہوابازی اور دیگر بنیادی ڈھانچے میں بہتری ،صاف اور سرسبزتوانائی کے فروغ اور ‘‘ کوڑا کرکٹ کو استعمال میں لانے’’ جیسی سرگرمیوں کو انجام دینے میں مدد ملی ہے۔ آتم نربھربھارت کے تحت بعض مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں صارفین کے لئے بہترین خدمات کی فراہمی اور کام کاج میں بہتری اور بجلی کی تقسیم میں مالیاتی کارکردگی کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں مختلف اہم /ترقیاتی اسکیموں اور حکومت ہند کے پروگراموں کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ایک مضبوط نگرانی کے طریقہ کار کا انتظام کیا گیا ہے۔

حکومت ہند کی جانب سے مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اچھی حکمرانی اور ترقی کا رول ماڈل  اور اقتصادی خوشحالی ( آتم نربھرارتھ ویوستھا) کے نئے ڈرائیورز بنانے کی کوشش ہے۔

اسی طرح مرکز کے زیرانتظام علاقے میں سیاحت کے عالمی مرکز کے طور پر  جزائر کی جامع ترقی ،یوٹیزمیں رہائشیوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے ، صحت اور تعلیمی اشاریوں کی 100 فیصد حصول ، معیاری صحت کی دیکھ ریکھ  کے لئے عالمی رسائی کو یقینی بنانے کی خاطر صحت بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے ، ٹکنالوجی وغیرہ سے فائدہ اٹھاکرکے سبزتوانائی کو فروغ دینے کا تصور کیا گیا ہے۔ یہ ایک جاری عمل ہے۔

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیانندرائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ جانکاری دی۔

 

************

 

ش ح-  ع ح  ۔ م ص

U. No.3953



(Release ID: 1814378) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Bengali , Tamil