بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں ٹرانسمیشن کے شعبہ میں  بڑی اصلاحات اور سرمایہ کاری

Posted On: 05 APR 2022 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5اپریل ،2022

ملک میں بین ریاستی  ٹرانسمیشن کے شعبہ میں سرمایہ کاری  نے کافی حد تک ضرورت کو پورا کیا ہے سبھی علاقائی  گرڈس  ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہیں اور۔‘‘ایک نیشن  -ایک گرڈ –ایک فریکونسی ’’کو حاصل کرنے کےلئے بجلی کے ہمورا بہاؤ کےلئے    بین ریاستی  ٹرانسمیشن  سسٹم (اائی ایس ٹی ایس ) میں پاور ٹرانسمیشن کی صلاحیت بھی کافی ہے۔قومی گرڈس کے اس وقت  بین علاقائی ٹرانسمیشن  کی صلاحیت   تقریباً 112250میگاواٹ ہے (76300میگاواٹ اپریل 2014سے بڑھائی گئی ہے)۔ پیداوار اور طلب میں متوقع نمو کو مدنظر رکھتے ہوئے، موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم کو مضبوط بنانے سمیت بجلی پیدا کرنے والے اسٹیشنوں سے لوڈ سینٹرز تک منتقل کرنے کے لیے ٹرانسمیشن  کی  صلاحیت کی کافی حد تک  منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سال 22-2021 کے دوران مرکزی حکومت  نے  ٹرانسمیشن کے شعبہ میں مندجہ بالا  اصلاحات کی ہیں:

  1. بجلی(آئی ایس ٹی ایس  چارجز کی ٹرانسمیشن پلاننگ،ترقی اور بازیابی )رول ،2021 01.10.2021 شروع کیا گیا تھا۔یہ رول جنرل نیٹ ورک ایکسز  کو معتارف کرانے کے قبل بناتے ہیں،تاکہ   بجلی کے شعبہ  کی یوٹیلیٹیز   ملک بھر  میں بجلی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک  تک بآسانی رسائی حاصل کرسکیں۔
  2. آئی ایس ٹی ایس  کے منصوبہ بندی اور منظوری کے  عمل  کو آسان بنایا گیا ہے۔حکام کے ساتھ علاقائی سطح پر آئی ایس ٹی ایس  کی منصوبہ بندی  کےلئے  دوہری مشاورت کی گئی ہے جس سے  آئی ایس ٹی ایس  کے   نظام میں سنٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی اور نیشنل کمیٹی آن ٹرانسمیشن کےلئے 500کروڑ روپے تک  کی مالیت  تفویض کی گئی ہے۔
  3. سینٹرل ٹرانسمیشن یوٹیلیٹی  (سی ٹی یو) فنکشن کو  پاور گرڈ   سے علحیدہ کردیا  گیا ہے اور سینٹرل ٹرانسمیشن  یوٹیلیٹی  آف انڈیا لیمیٹیڈ  ایک اپریل 2022سے  سی ٹی یو کے طورپر کام کررہا ہے۔
  4. آئی ایس ٹی ایس پروجیکٹ کےلئے ڈولیپرز کے انتخاب کےلئے معیاری بولی کے دستاویزات پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ ٹرانسمیشن کے شعبہ میں پرائیویٹ ڈولیپرز  کےلئے کاروبارکرنے  میں آسانی  کو فروغ دیا جا سکے، رسک شیئرنگ پر ڈویلپرز کے خدشات کو دور کیا جا سکے، ٹرانسمیشن میں مسابقت کی حوصلہ افزائی کی جا سکے اور ٹرانسمیشن لائنوں کی بروقت تکمیل کو آسان بنایا جا سکے۔ ان تمام اقدامات  سے ٹرانسمیشن کے شعبہ  میں مزید نجی سرمایہ کاری آئے گی۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں  بجلی  اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ  نے ایک تحریری جواب میں دی ہے۔

 

 

****************

 

 (ش ح ۔ا م )

U NO: 3903


(Release ID: 1814036) Visitor Counter : 122
Read this release in: English , Bengali