زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پردھان منتری انّ داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم –اے اے ایس ایچ اے ) کے لئے بجٹ

Posted On: 05 APR 2022 3:54PM by PIB Delhi

زراعت  اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔

مشتہرکردہ دالوں ، تلہن اورناریل کے کسانوں کو انعامی قیمت فراہم کرنے کی غرض سے ، حکومت ہند پردھان منتری انّ داتا آئے سنرکشن ابھیان (پی ایم –اے اے ایس ایچ اے)کی ایک سرپرست اسکیم کا نفاذ کررہی ہے ۔ یہ اسکیم قیمت میں معاونت سے متعلق اسکیم (پی ایس ایس ) قیمت میں کمی سے متعلق ادائیگی کی اسکیم (پی ڈی پی ایس ) اورنجی خریداری سے متعلق آزمائشی اسکیم اوراسٹاک سے متعلق اسکیم (پی پی ایس ایس ) ، دالوں ، تلہن اورناریل کی سرکاری خرید پی ایس ایس کے تحت کی کم از کم امدادی قیمت ایم ایس پی پرکی جاتی ہے۔ البتہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو یہ اختیارحاصل ہے کہ وہ پوری ریاست کے لئے ایک مخصوص خریداری کے سیزن  میں خاص مشتہرکردہ تلہن کے تعلق سے پی ایس ایس یا پی ڈی پی ایس  میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں ۔ پی ڈی پی ایس کے تحت مادّی لحاظ سے کوئی خریداری نہیں کی جاتی لیکن نیلامی کے ایک شفاف عمل کے ذریعہ ایک مشتہرکردہ منڈی کے احاطے میں ایک مقررہ مدت کے اندراندر ، مجوزہ منصفانہ اوسط  کے معیار (ایف اے کیو) کے ضابطوں کے تحت تلہن فروخت کرنے والے پہلے سے درج شدہ کسانوں کو ایم ایس پی اورفروخت /موڈل قیمت  کے درمیان فرق کی رقم کی براہ راست ادائیگی  کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستوں کو یہ اختیارحاصل ہے کہ وہ تلہن کے لئے ضلع کے منتخبہ اے پی ایم سی ایس میں آزمائشی بنیادپر نجی خریداری اوراسٹاکسٹس سے متعلق اسکیم (پی پی ایس ایس ) کاآغاز کرسکیں ۔

جہاں تک سالانہ بجٹ مختص کرنے کا تعلق ہے ، یہ اسکیم کے نفاذ کے عمل کے دوران ہونے والے نقصانات کی تلافی  کو پوراکرنے اورحقیقی ضروریات کی بنیاد پر نظرثانی کے لئے  کی جاتی ہے ۔

پی ایس ایس کے تحت حکومت نے دالوں ، تلہن اورناریل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) پرسرکاری خریدکے مقصد سے )مرکزی نوڈل ایجنسیوں  یعنی نیفیڈ یا فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو نقد قرض کی سہولت دستیاب کرنے کی غرض سے 40500کروڑروپے کے بقدرسرکاری گارنٹی فراہم کی ہے ۔

مرکزی نوڈل ایجنسیاں  ، کسانوں کو ایم ایس پی قدر اورپی ایس ایس کارروائیوں سے منسلک دیگرلاگت  کی ادائیگی  کرنے کی غرض سے سرکاری  گارنٹی سے مطلوبہ  فنڈس نکال سکتی ہیں ۔

*****

 

ش ح ۔ ع م۔ ع آ

U-3886



(Release ID: 1813974) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Gujarati , Telugu