سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

6 اپریل 2022 کو چتردرگا، کرناٹک میں دیویانگجن اور بزرگ شہریوں کے لیے ‘سماجک ادھیکارتا شیویر’

Posted On: 05 APR 2022 6:01PM by PIB Delhi

 

‘تعارف نامہ’

حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگجن اور راشٹریہ وایو شری یوجنا(آر وی وائی اسکیم) کے تحت  بزرگ شہریوں  کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ایک سماجک ادھیکارتا شیور منعقد کی جائے گی۔یہ انعقاد معذور افراد کو تفویض اختیارات کے محکمہ( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے ذریعہ اے ایل آئی ایم سی اواورچترا دُرگاضلع انتظامیہ کے اشتراک سے 6اپریل 2022 کو 13:30 بجے کرناٹک کے ضلع چترا دُرگا میں چلّا کیری  بائی پاس کے قریب موروگھاراجن اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔

مختلف زمروں کے کل 3624 امداد اور معاون آلات جن کی مالیت 143.44 لاکھ روپے ہے، چترادُرگا، ضلع کے تشخیصی کیمپوں کے دوران پہلے سے شناخت شدہ 1293 دیویانگجن اور 434 بزرگ شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب اے نارائناوامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔اس تقریب کا اہتمام کرناٹک کےمحکمہ زراعت کے وزیر جناب بی سی پاٹل، حکومت کرناٹک کے ٹرانسپورٹ اور قبائلی بہبود کے وزیر جناب بی سری رامولو، جناب تھیپاریڈی، ایم ایل اے، چتردرگا اور دیگر مقامی عوامی نمائندوں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ چتردرگا کے سینئر افسران بھی موجود رہیں گے۔


*************

 

 

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ م ش

U. No.3881



(Release ID: 1813957) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi