زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹائزڈ زرعی ماحولیاتی نظام

Posted On: 05 APR 2022 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  5/اپریل 2022 ۔ محکمہ نے ایک اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ’’انڈیا ڈیجیٹل ایکوسسٹم آف ایگریکلچر (آئی ڈی ای اے)‘‘ رپورٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ ٹاسک فورس نے موضوع کے ماہرین، کسانوں، کسان پیداواری تنظیموں (ایف پی او) اور عام لوگوں سے کمنٹس مدعو کی تھی اور ان پر غور کیا تھا۔ اس کی بنیاد پر محکمہ ملک میں ایگری اسٹیک کی تخلیق کے لئے ایک لائحہ عمل کو حتمی شکل دے رہا ہے، جو زراعت پر مرکوز اختراعاتی سالیوشنز کے لئے بنیاد فراہم کرے گا، جس کے نتیجے میں ایسی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سامنے آئے گی جو کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور ملک میں زرعی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔

اس سلسلے میں لیڈنگ ٹیکنالوجی / ایگری- ٹیک / اسٹارٹ اپس کمپنیوں کی نشان دہی کی گئی تھی اور انھیں بھارت سرکار کے ساتھ اشتراک کرنے اور منتخب اضلاع / گاؤں کے ڈیٹا کی بنیاد پر پروف آف کنسیپٹ (پی او سی) تیار کرنے کے لئے شراکت داری کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ محکمہ کی ویب سائٹ کے توسط سے ایک پبلک اپیل جاری کی گئی تھی، جس میں مفاہمت نامے کے لئے تجاویز مدعو کی گئی تھیں۔ کمپنیوں کو دعوت دی گئی تھی کہ وہ خالص پرو بونو بنیاد پر ایم او یو پر دستخط کریں اور پی او سیز ڈیولپ کریں۔ ان پی او سیز سے ایگری اسٹیک اور سروس اینڈ سالیوشنز کے استعمال کو سمجھنے میں مدد ملے گی، جسے دستیاب اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا جاسکتا ہے  اور اگر ان میں سے کوئی چیز کسانوں کے لئے مفید پائی گئی تو اسے قومی سطح پر نافذ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں حکومت نے لیڈنگ ٹیکنالوجی / ایگری- ٹیک پلیئرس اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے تاکہ منتخب اضلاع / گاؤوں میں پروف آف کنسیپٹ (پی او سیز) پر کام کیا جاسکے۔

یہ اطلاع زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3854


(Release ID: 1813867)
Read this release in: English , Telugu