نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلو انڈیا اسکیم کے 'ٹیلنٹ سرچ اینڈ ڈویلپمنٹ' جزو کے تحت نچلی سطح پر ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد کیا جاتا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

Posted On: 05 APR 2022 4:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 05 اپریل 2022:

'کھیل' ریاستی موضوع ہونے کی وجہ سے زمینی سطح پر کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں کا تکملہ کرتی ہے۔ تاہم یہ وزارت مرکزی شعبے کی ایک اسکیم چلاتی ہے، یعنی کھیلو انڈیا – کھیلوں کی ترقی کے لیے قومی پروگرام' اسکیم (کھیلو انڈیا اسکیم)۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے 'ٹیلنٹ سرچ اینڈ ڈویلپمنٹ' جزو کے تحت دو زمروں میں کھیلوں کے ممکنہ ٹیلنٹ کی شناخت اور ثابت شدہ ٹیلنٹ کی شناخت میں نچلی سطح پر ٹیلنٹ سرچ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ٹیلنٹ کی شناخت کے لیے ملک کو 5 خطوں یعنی شمال، مشرق، مغرب، جنوب اور شمال مشرقی خطوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ممکنہ اور ثابت شدہ کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے ملک کے ہر کونے تک پہنچنے کے لیے گراسروٹ زونل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفکیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ مزید برآں نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ کانٹیسٹ (این ایس ٹی سی) اسکیم کے تحت باصلاحیت بچوں کا انتخاب 8 سے 14 سال کی عمر کے بچوں میں کیا جاتا ہے اور انہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) مراکز میں ایک منظم نظام کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے۔ انڈکشن کے وقت ٹیسٹ اور کامیابیوں کی بیٹری میں تربیت یافتگان کی کارکردگی کا  حساب رکھا جاتا ہے۔ دیسی کھیلوں میں صلاحیتوں کی اسکاؤٹنگ شرکاء کے درمیان کھلے مقابلوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ انتخاب ایس اے آئی، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف)، ایس اے آئی کوچز، متعلقہ کھیل کے گرو/سرپرست وغیرہ کے نمائندوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کرتی ہے۔ اس بنیاد پر شناخت ہونے والے کھلاڑیوں کو عمر کی تصدیق، طبی معائنہ وغیرہ کے بعد داخلے کی پیشکش کی جاتی ہے۔

کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی معیاری کوچنگ فراہم کرنے کے لیے ایس اے آئی ایلیٹ اور تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو کوچ کے طور پر بھرتی کرتا ہے۔ مزید برآں ملک میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو نچلی سطح پر مستحکم کرنے کے حکومتی وژن کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر کے مختلف کھیلو انڈیا مراکز میں تربیت یافتگان کے لیے کوچ اور مینٹورز کے طور پر ماضی کے "چیمپئن ایتھلیٹس" کے ساتھ کم لاگت اور موثر کھیلوں کی تربیت کا طریقہ کار تیار کیا گیا ہے جس سے ان کے لیے آمدنی کے مستقل ذرائع کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

کھیلو انڈیا اسکیم کے 'کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے استعمال اور تشکیل/اپ گریڈیشن' کے تحت اس وزارت نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے دو پروجیکٹوں یعنی "سورنیم گجرات اسپورٹس یونیورسٹی میں سوئمنگ پول کی تعمیر"، گزشتہ تین سالوں کے دوران ریاست گجرات میں ولاوف، ضلع وڈودرا کو 5.00 کروڑ روپے کی مالیت اور ضلع احمد آباد کے ناران پورہ میں کھیلوں کے کمپلیکس کی تعمیر کو 583.99 کروڑ روپے کی مالیت کی منظوری دی ہے۔

یہ معلومات نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3858

 


(Release ID: 1813863)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil