ریلوے کی وزارت

آر پی ایف نے ’’وردی میں  ملبوس خواتین - تبدیلی کے لئے سرگرم عمل‘‘ کےبارے میں ایک نیشنل کانفرنس  کا انعقاد کیا

Posted On: 05 APR 2022 1:30PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)  میں  تمام سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) میں  سب سے زیادہ 9 فیصد مہیلا  اہلکار ہیں۔ آر پی ایف  خواتین کے اس فیصد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے خدمات کے میکانزم کو  فروغ دینے  اور دنیا کے سب سے بڑے ریل نیٹ  انڈین ریلویز کے لیے پہلے سے زیادہ مضبوط حفاظتی نظام فراہم  کرانے کے لئے تیار ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WSO9.jpg

آر پی ایف نے  آج اپنے ہیڈکوارٹر میں  ’’وردی میں  ملبوس خواتین - تبدیلی  کے لئے سرگرم عمل‘‘ کےبارے میں ایک نیشنل کانفرنس  کا انعقاد کیا۔ اس  کانفرنس میں  آر پی ایف کی مہیلا اہلکاروں سے متعلق  معاملت پر برین اسٹارم  کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرایا گیا ، ان میں پروفیشنل شمولیت اور اضافہ، انتظامی اور آپریشنل جائزہ، تربیت اور تکنیکی اپ گریڈیشن، فلاح و بہبود اور آنے والے سالوں اور دہائیوں میں  پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فورس کو تیار کرنا شامل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022GL5.jpg

مختلف پریزنٹیشن کے ذریعہ کانسٹیبلوں سے لے کر گزیٹڈ افسر تک کی  آر پی ایف مہیلا  اہلکاروں  نے درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا، جن  میں کام کاج سے متعلق رکاوٹین،  روایتی مردوں کے غلبے والی  ذہنیت، کام کاج  کے لیے مناسب ایکو سسٹم  تیار کرنے، شکایتیں، صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لئے  ٹیکنالوجی کے استعمال، مہیلا فورس کے اہلکاروں کا تبدیلی کے  لئے سرگرم عمل  اہلکاروں کے طور پر کام کرنا وغیرہ شامل ہیں۔مختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی اور  ملک  بھر میں  ریل نیٹ ورک میں  جان و مال کی حفاظت کے وسیع تر مفاد میں مشورے  پیش کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CSNH.jpg

اس کانفرنس میں ملک کے کونے کونے سے زونل آ ر پی ایف سربراہان اور تمام رینک کہ تقریباً 600 مہیلا آ ر پی ایف اہلکاروں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے  ڈی جی / آر پی ایف نے خطاب کیا اور کانفرنس میں اٹھائے جانے والے معاملات  کا جائزہ لیا اور  مسائل کوحل کرنے کے لئے  پالیسی سازی اور ہمدرردی کے داتھ  شکایتوں کو دور کرنے  کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے خصوصی طور پر خواتین کے تحفظ کے میدان میں  مہیلا اہلکاروں کی کوششوں کی ستائش  کی اور  مستقبل کے  چیلنجوں  کا سامنا کرنے کے لئے اپنی اہلیت میں  اضافہ کرتے ہوئے  اپنے آپ کو  ان کے لئے تیار کرنے  کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TYTG.jpg

*****

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 3837

                          



(Release ID: 1813711) Visitor Counter : 115