بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے انڈین ریلویز ٹینڈرز میں بولی میں دھاندلی اور دھڑے بندی کی قصوروار پائی جانے والی فرموں پر جرمانہ عائد کیا

Posted On: 05 APR 2022 12:43PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے گیارہ (11) کمپنیوں/فرموں کے خلاف حتمی حکم جاری کیا جو سیکشن (3) 3 (اے)3(3) (بی) ، (3(3(سی) اور 3(3) (ڈی) ، کی دفعات، کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان دفعات  کو مسابقتی ایکٹ، 2002 (ایکٹ) کے سیکشن 3(1) کے ساتھ پڑھا جاتا ہے، جو مسابقتی مخالف معاہدوں پر بندش لگاتا ہے۔ یہ مقدمہ نارتھ ویسٹرن ریلوے کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔

سی سی آئی نے ان کمپنیوں/فرموں کو ہائی پرفارمنس پولیمائیڈ بشز(ایچ پی پی اے) اور سیلف لیوبریکیٹنگ پالئیےسٹر ریزین بشز (ایس ایل پی آر) کی انڈیا ریلویز سپلائی میں دھڑے بندی میں ملوث پایا ہے۔اس کے لئے انہوں نے براہ راست یا بالواسطہ قیمتوں کا تعین کرنے، ٹینڈرز مختص کرنے، سپلائی اور مارکیٹ  کو کنٹرول کرنے، بولی کی قیمتوں کو مربوط کرنے اور بولی لگانے کے عمل میں ہیرا پھیری کرنے اور کنٹرول کرنے جیسے کام انجام  دیئے۔ اس معاملے کے شواہد میں فریقین کے درمیان باقاعدہ ای میل کمیونیکیشنز اور واٹس ایپ کے تبادلے، بعض پارٹیوں کی طرف سے یکساں/ایک جیسی قیمتوں کا حوالہ دینا، بعض جماعتوں کی طرف سے  تقریباً ایک ہی آئی پی پتوں سے بولی جمع کرنا وغیرہ شامل ہیں۔  گیارہ کمپنیوں میں سے، چار (04) نے سی سی آئی کے سامنے کم جرمانے کے درخواست  دائر کی تھی ۔ ایکٹ کے سیکشن 46 کے تحت، ایک کارٹیل ممبر کمیشن کو مبینہ کارٹیل کے سلسلے میں مکمل، سچے اور اہم انکشافات فراہم کرنے کے عوض کم جرمانے کی درخواست دائر کر کے کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔

مزید برآں، ان گیارہ (11) اداروں کے چودہ (14) افراد کو بھی سی سی آئی نے ایکٹ کے سیکشن 48 کی دفعات کے مطابق اپنی متعلقہ کمپنیوں/فرموں کے خلاف مسابقتی طرز عمل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔

سی سی آئی نے کمپنیوں/فرموں اور ان کے متعلقہ افراد پر ایکٹ کی دفعات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے پر اوسط ٹرن اوور/آمدنی کا 5فیصد جرمانہ عائد کیا۔ ایکٹ کے سیکشن 46 کی دفعات کے تحت 80فیصد کم جرمانے کے پہلے درخواست دہندہ اور اس کے افراد کو، 40فیصد دوسرے کم جرمانے کے درخواست دہندہ کو، 30فیصد کو تیسرے کم جرمانے کے درخواست گزار اور اس کے افراد کو، اور 20فیصد چوتھے کم جرمانے کے درخواست دہندہ اور اس کے افراد کو، جرمانے میں کمی کا فائدہ  دیتے ہوئے سی سی آئی نے فریقین کو تقریباً 1.16 کروڑ روپے جرمانے ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ   مستقبل میں  صحیح طرز عمل  اختیار کرنے کا آرڈر  بھی جاری  کیا گیا۔

 یہ حکم 2018 کیس نمبر 03  کے حوالے کے ساتھ  منظور کیا گیا تھا۔اور آرڈر کی ایک کاپی سی سی آئی کی ویب سائٹ www.cci.gov.in پر دستیاب ہے۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 3832



(Release ID: 1813594) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil