وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم موضوع کے ہیری  ٹیج سرکٹ تھیم کے تحت 10 پروجیکٹوں کو منظور کیا ہے : جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 04 APR 2022 5:58PM by PIB Delhi

سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحت کی وزارت ملک کے سیاحتی مقامات اور اشیا کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی اور گھریلو ں مارکیٹوں میں فروغ سے متعلق مختلف سرگرمیاں  انجام  دےرہی ہے۔جس میں  ’’شاندار بھارت‘‘ برانڈ لائن فروغ سے متعلق پروگرام، سوشل میڈیا پروموشنس وغیرہ کے تحت میڈیا مہم کی ریلیز شامل ہیں ۔ سیاحت کی وزارت اپنی  ویب سائٹ   www.incredibleindia.org. کے ذریعہ  بارپیٹا کو فروغ دے رہی ہے ۔

سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے موضوع  پرہیری ٹیج سرکٹ تھیم کے تحت 10 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ آسام ریاست میں ہری ٹیج سرکٹ تھیم کے تحت ’’ڈیولپمنٹ آف  تیج پور۔مجولی۔سب ساگر‘‘ پروجیکٹ شا مل ہے۔ اس کے لئے90.98 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔سیاحت کی وزارت سیر و سیاحت پر مرکوز موقف کے ساتھ پائیدار اور خصوصی مقامات کو فروغ دینے کے لئے اپنی سودیش درشن اسکیم کو ا ب پھر سے متحرک کررہی ہے ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ش ر ۔ ف ر 

U-3814

 


(Release ID: 1813530) Visitor Counter : 171
Read this release in: English , Hindi , Punjabi