سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایک آسٹریلیائی وفد نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار سے ملاقات کی تاکہ معذوری کےشعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال  کیا جاسکے


آسٹریلیائی وفد نے حکومت ہند اور آسٹریلیائی حکومت کے درمیان  معذوری کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت نامہ کی عمل آوری کی پیش رفت کی ستائش کی

ڈاکٹر وریندر کمار نے کمیونٹی پر مبنی جامع ترقی (سی بی آئی ڈی ) پروگرام سے متعلق 6 مہینے کا کورس تیار کرنے کے لئے میلبورن یونیورسٹی اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سراہنا کی

دونوں فریق نے  ذہنی صحت کی بحالی سمیت بحالی کے شعبے میں کورسیز/موڈیول تیار کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل پر اتفاق کیا

Posted On: 04 APR 2022 8:01PM by PIB Delhi

میلبورن یونیورسٹی کے افسران پر مشتمل ایک آسٹریلیائی وفد نے  آج سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندرکمار کے دفتر میں ان سے ملاقات کی تاکہ معذوری کے شعبے میں تعاون سے متعلق مختلف  امور  اور آگے کے معاملوں پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A4M1.jpg

 

پروفیسر مائیکل ویسلے، ڈپٹی وائس چانسلر، پروفیسر ایم اشوک کمار، معاون ڈپٹی وائس چانسلر، پروفیسر ایم او بریان، سائنس کے ڈین فیکلٹی ، پروفیسر ناتھن گرلس اور محترمہ لیزا، چیف ایگزیکٹو ا فسر ، آسٹریلیا انڈیا انسٹی ٹیوٹ پر مشتمل وفد نے 22 نومبر 2018 کو معذور ی کے شعبے میں تعاون کے لئے حکومت ہند  اور آسٹریلیائی حکومت کے درمیان دستخط کئے گئے مفاہمت نامے کے نفاذ پر ہوئی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ آسٹریلیائی وفد کے ممبران نے  مفاہمت نامے کی عمل آوری میں اب تک کی پیش رفت کی ستائش کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027VTP.jpg

 

مذکورہ مفاہمت نامےمیں تعاون کےشعبے میں معذوری کی پالیسی اور خدمات کی ترسیل  ، جلد شناخت اور معذوری کی روک تھام کے لئے اقدامات ، کمیونٹی  رسائی، تعلیم و تربیت، صلاحیت سازی اور معذوری کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہیں۔ میلبورن یورنیورسٹی  ا ٓسٹریلیا کی  پروگرام کا نفاذ کرنے والی ایجنسی ہے  جیسا کہ آسٹریلیائی ہائی کمیشن، نئی دہلی نے مفاہمت نامےکےنفاذ کے لئے نامزد کیا ہے ۔

ڈاکٹر ویریندر کمار نے کمیونٹی پر مبنی جامع ترقی (ای بی آئی ڈی ) پروگرام سے متعلق  6 ماہ کا کورس تیار کرنے کے لئے میلبورن یونیورسٹی اور ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تعاون کی ستائش کی  جسے بعد میں ملک بھر کے 16 اداروں میں پائلٹ بنیاد پر شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ ایک بار ذہنی صحت کی بحالی کا قومی ادارہ (این آئی ایم ایچ آر) مکمل طور پر فعال  ہوجائے،  میلبورن یونیورسٹی تربیتی پروگراموں کے تبادلے کے ذریعہ  ادارے کی صلاحیت سازی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔

مرکزی وزیر نے اس بات کابھی مشاہدہ کیا کہ این آئی ایم ایچ آر اور میلبورن یورنیورسٹی دونوں  مشترکہ طور پر  تحقیق شروع کرنے اور ذہنی بیماری میں مبتلا افراد کی بحالی کےلئے ماڈل اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرنے کے لئے  ایک ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں ۔

دونوں فریق نے  ذہنی صحت کی بحالی سمیت بحالی کے شعبے میں کورس / ماڈیول تیارکرنےکےلئے ایک ٹاسک فورس کی تشکیل پر متفق ہوئے ہیں ۔ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے تحت قومی ادارے مفاہمت نامے کے مطابق میلبورن یونیورسٹی کے ساتھ تعاون بھی کریں گے۔

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا اور جناب راجیش یادواور جناب راجیو شرما، کوائنٹ سکریٹریز اور دیگر افسران پر مشتمل ا ن کی ٹیم آسٹریلیائی وفد کے ساتھ بات چیت کے دوران موجود تھی ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع ح ۔ ف ر

U-3806

                          


(Release ID: 1813507) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Punjabi