محنت اور روزگار کی وزارت
مزدوروں کو اسمارٹ کارڈ
Posted On:
04 APR 2022 3:32PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے نیشنل سیمپل سروے آرگنائزیشن کے ذریعہ کئے گئے متواتر لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس) 18-2017 کے مطابق، ایک اندازے کے مطابق 38 کروڑ لوگ ملک میں غیر منظم کارکنوں کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری – جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) 23 ستمبر 2018 کو شروع کی گئی تھی جس میں راشٹریہ سوستھیا بیما یوجنا کو شامل کرتے ہوئے، 2011 کی سماجی-اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) کےذریعہ شناخت کیے گئے معیار کے مطابق غیر منظم شعبے کے اہل مزدوروں کو ثانوی اور تیسرے درجے کے اسپتال میں بلا خرچ داخل ہونے کے لیے، فی خاندان 5 لاکھ روپے ہیلتھ کوریج کے طور پرفراہم کیے گئے تھے۔ یہ اسکیم ، دہلی، اڈیشہ اور مغربی بنگال کے علاوہ تمام ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کی جا رہی ہے۔29 مارچ 2022 تک، کل 17.90 کروڑ افراد کی تصدیق کی جا چکی ہے اور انہیں سمارٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔
تمام اہل استفادہ کنندگان اپنی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقےمیں اسکیم کے نفاذ کے دن سے اے بی پی ایم-جے اے وائی کے تحت، مفت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے حقدار ہیں۔ فائدہ اٹھانے والے اپنی اہلیت کی تصدیق کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حاصل کرنے کے لیے، فہرست میں شامل اسپتالوں کا دورہ کر سکتے ہیں۔ فہرست میں شامل ہسپتال، بعد میں تصدیق شدہ مستفیدین کو دیے جانے کے لیے تجویز کردہ علاج کے لیے، پہلے اجازت کی درخواستیں منظوری کےلئےجمع کرتے ہیں۔
اے بی پی ایم-جے اے وائی سمارٹ کارڈ کا اجراء، 2011 کی سماجی اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس ای سی سی) سے شناخت کردہ خدمات اور اہلیت کے معیار پر مبنی ایک مسلسل عمل ہے۔ تاہم، حکومت پورے ملک میں آیوشمان کارڈ کے اجراء کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
یہ معلومات محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No.3775
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1813466)
Visitor Counter : 143