پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تیل اور گیس سی پی ایس ای اور ان کے جوائنٹ وینچرس / معاون کمپنیاں مارچ 2022 تک 7500 سے زیادہ اقتصادی سرگرمیوں / پروجیکٹوں کو نافذ کررہی ہیں


پروجیکٹ تعمیراتی اور آپریشنل مراحل کے دوران بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 APR 2022 3:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  4/ اپریل 2022 ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ تیل اور گیس سی پی ایس ای اور ان کے جوائنٹ وینچرس / معاون کمپنیاں مارچ 2022 تک 7500 سے زیادہ اقتصادی سرگرمیوں / پروجیکٹوں کو نافذکررہی ہیں۔ ان میں اَپ اسٹریم تیل اور گیس کی تلاش و پیداوار،  ڈریلینگ / سروے سے متعلق سرگرمیوں، آئل ریفائننگ، بایو ریفائنریز،  نیشنل گیس گرڈ کو جوڑنے کے لئے گیس پائپ لائن انفرااسٹرکچر، نئے مجاز جغرافیائی علاقوں میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور ایل این جی ٹرمنل، مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر پروجیکٹ، کمپریسڈ بایو – گیس پلانٹ، ریفائنریوں کی صلاحیت میں اضافہ، کھاد پلانٹ اور پیٹرو – رسائن اکائیوں کے پروجیکٹ احور سرگرمیاں شامل ہیں۔

ان پروجیکٹوں کے تحت عام طور پر تعمیراتی و آپریشنل مراحل کے دوران بلا واسطہ اور بالواسطہ طور پر روزگار کے مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔ تیل اور گیس کا شعبہ اپنے بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز کی اقتصادی  ترقی کا ایک اہم محرک ہے اور اس لئے خاطر خواہ سرمایہ کاری والے یہ پروجیکٹ ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3782


(ریلیز آئی ڈی: 1813388) وزیٹر کاؤنٹر : 128
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi