پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

مرکز گھریلو زرعی پیداوار، ماحولیاتی فوائد، درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور غیرملکی زر مبادلہ کی بچت کو  پیش نظر رکھتے ہوئے ایتھنول بلینڈیڈ پٹرول (ای بی پی) پروگرام کو فروغ دے رہا ہے


ماضی میں حوصلہ افزا پہل کے پیش نظر مرکز نے 2030 کی جگہ 2025-26 تک پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی ملاوٹ کا پیشگی ہدف رکھا ہے

Posted On: 04 APR 2022 3:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  4/ اپریل 2022 ۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت گھریلو زرعی شعبے، ماحولیاتی فوائد، درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور غیرملکی زر مبادلہ کی بچت کو فروغ دینے کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ ایتھنول بلینڈیڈ پٹرول (ای بی پی) یعنی ایتھنول کی ملاوٹ والے پٹرول پروگرام کو فروغ دے رہی ہے۔ حکومت نے بایوفیئول پر قومی پالیسی 2018 کو بھی نوٹیفائی کیا ہے، جس میں ملک میں 2030 تک پٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد ملاوٹ اور ڈیزل میں 5 فیصد بایو ڈیزل کی ملاوٹ کا اشارہ جاتی ہدف رکھا ہے۔ ایتھنول کی سپلائی کے حوصلہ افزا اقدام کو پیش نظر رکھتے ہوئے اب حکومت نے 2030 کی جگہ 2025-26 تک پٹرول میں ایتھنول کی 20 فیصد ملاوٹ کا پیشگی تخمینہ رکھا ہے۔

ایتھنول مینوفیکچررس کے فائدے کے لئے حکومت کے ذریعے کی گئی تدابیر میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ ایتھنول کی پیداوار کے لئے کئی گنا اور اناج پر مبنی اناج بھٹیوں (فیڈ اسٹاک) کی تنصیب کی اجازت شامل ہے۔ اس میں اناج بھٹیوں کے حساب سے منفعت بخش ایتھنول کی خرید قیمت کا تعین کرنا، بلاروک ٹوک پیداوار کے لئے ترمیم شدہ صنعتی (ترقی و ریگولیشن) قانون 1951 کو متعارف کرنا، ملک بھر میں ایتھنول کی ذخیرہ کاری اور نقل و حمل شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایتھنول کی پیداوار کو بڑھانے اور ای بی پی پروگرام کو فروغ دینے کے لئے ای بی پی پروگرام کے لئے ایتھنول کو پانچ فیصد کے کم از کم جی ایس ٹی سلیب  کے تحت لایا گیا اور ملک میں ایتھنول کی پیداواری صلاحیت کو اور بڑھانے کے لئے 2018، 2019، 2020 اور 2021 کے دوران سود کی ادائیگی کے لئے مالی مدد کی اسکیم شروع کی گئی۔ تیل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی)  نے اس کی کمی والی ریاستوں میں ڈیڈیکیٹڈ ایتھنول پلانٹس یعنی ایتھنول کے لئے ہی مخصوص پلانٹ قائم کرنے کے لئے ممکنہ پروجیکٹ معاونین کے ساتھ طویل مدتی ایتھنول آف- ٹیک (خریدنے یا بیچنے کے معاہدے) معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3783

 



(Release ID: 1813327) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati