وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سات روزہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو  کے 12ویں ایڈیشن کا حیدرآباد میں شاندار اختتام


’’اپنی روایات اور وراثت کو اپنے فنون لطیفہ اور فنکاروں کو بروقت اور سستا قرض  اور مارکیٹنگ کے راستے فراہم کرکے  مشتہر اور تحفظ کیا جانا چاہئے:نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیا نائیڈو

’’اس فیسٹول نے ہمیں اپنے مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرنے  اور خود کو ملک کی تعمیر کے لئے  پھر سےوقف کرنے کا موقع فراہم کیا ہے :تلگانہ کے گورنر   ڈاکٹر تملسائی سنداراجن

’’راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ہمارےملک کی  متنوع روایت  کا عکاس ہے ، یہ تنوع  اس حقیقت کو  اجاگر کرتا ہے کہ ہم سب  ہندستانی ہیں‘‘:ہریانہ کے گورنر جناب جناب بنگارو دتہ تاریہ

’’بھارت تمام شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے  اور 2047 تک دنیا کے لیڈر  کے طور پر ابھرے گا   :تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی

’’ بھارتی حکومت تمام فنکاروں کو امداد فراہم کررہی ہے  کیونکہ وہ  پچھلے دو ربرسوں کے دوران کووڈ-19 وبا کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں

Posted On: 04 APR 2022 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،4  اپریل 2022/

اہم سرخیاں:

  • سنیما کے سی کو کلچر  کرافٹ اور کوزین  کے تین سی  کے علاوہ  ہماری ثقافت کے چوتھے سی کے طور پر دیکھا جانا چاہئے:ڈاکٹر کے چرنجیوی،  سیاحت کے سابق وزیر مملکت   (آزادانہ چارج)  پدم بھوشن ایوارڈ یافتہ ، سنیما کے ممتاز اداکار ، راشٹریہ سنسکرتی  برانڈ امبیسڈر   ۔
  • یہ ایک  فخر کا بڑا معاملہ ہے کہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو    پہلی مرتبہ  تیلگور یاست میں آیا ہے   اور راجہ مہندراورم  تیلگو ادب اور ثقافت کا  بنیادی مرکز ہے: ڈاکٹر منچوموہن بابو،   سابق ایم پی  ، سنیما کےممتاز اداکار،  راشٹر سنسکرتی   مہوتسو کے برانڈ امبیسڈر    ۔
  • ’’حکومت ہند  ہمارے ردعمل اور ستائش کو دیکھتے ہوئے  راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کو تمام اضلاع میں  منعقد کرنے پر غور کرسکتی ہے: محترمہ ایم وجایا شانتی:سابق ایم پی  ، سنیما کی ممتاز اداکارہ، راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو سی برانڈامبیسڈر۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت   راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو  آر ایس ایم کا بارہواں ایڈیشن تین اپریل کو حیدرآباد میں  بڑے  زبردست جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔  یہ فیسٹول  جو  سات دن تک جاری رہا،  26 اور 27 مارچ کو آندھراپردیش کے    راجہ مندری   میں  دو روزہ تقریب کے طور پر شروع ہوا تھا، 29 اور 30 مارچ کو وارنگل میں  منعقد ہونے کے بعد حیدرآباد میں پہلی ، دوسری اور تیسری اپریل   کواختتام پذیر ہوا۔

راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو میں نائب صدر جمہوریہ ہند ایم ونکیا نائیڈو، تلنگانہ کی گورنر    محترمہ تمل سائی  سندراراجن  ،تمل ناڈو کے گورنر بسوابھوشن ہر چندن،    ثقافت، سیاحت اور ڈونر   کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی   ،  کلچر کے    مرکزی وزیر مملکت   اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت   جناب ارجن رام میگھوال   ، کلچر اور امور خارجہ کی مرکزی وزیر مملکت   میناکشی لیکھی،    سمیت  بہت سی اہم شخصیات نے شرکت کی۔  

پدم شری  ایوارڈ یافتہ   محترمہ  آنند شنکر جینت   علاقہ کی موسیقی کے   اہم فنکار   جناب پی بھاسکر  ، ڈاکٹر ایل سبرامنیم   ، کے ساتھ  معروف موسیقی کار   شنکر – احسان-لائے  سمیت  مختلف فنکاروں نے  اس مہوتسو میں شرکت کی۔

  اس وزارت کا اہم  فیسٹول ، راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو  2015  سے  7 زون کلچر سینٹر کی سرگرم شرکت کے ساتھ  منعقد کیا جارہا ہے۔    راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو   کا باراہوں ایڈیشن  ہماری ثقافت کے 3 سی، کلچر، کرافٹ اور کوزئن   کو پھر سے   مستحکم کررہا ہے۔     آر ایس ایم  بھارت کے   فعال  اور متنوع کلچر کو   آدی ٹوریم اور گیلریوں سے باہرنکال کر    عوام تک  پہنچانے میں اہم رول ادا کررہا ہے۔

 یہ فیسٹول   لوگ اور قبائلی فنون  ، ڈانس، میوزک،  کھانے  اور ثقافت   کو ایک سے دوسری ریاست میں  پیش کرنے میں   اہم رول ادا کررہا ہے اور اس میں  ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے ہدف   کے لئے کام کیا ہے    اور اس کے ساتھ ساتھ  فنکاروں اور دستکاروں کو   ان کی روزی  کے حصول کے لئے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم  کررہا ہے۔     نومبر 2015 سے اب تک    مختلف ریاستوں میں  ، جیسے دہلی، وارانسی، بنگلورو، توانگ، گجرات،  کرناٹک، ٹیہری، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال    میں  11 ایڈیشن   منعقد کئے جاچکےہیں۔  

آندھراپردیش اور تلگانہ ریاست  تیلگو ریاستوں  میں   آر ایس ایم کا یہ پہلا انعقاد ہے اور اس مہوتسومیں ہر جگہ ریکارڈ لوگوں نے شرکت کی ہے۔مہوتسو میں  آر ایس ایم کے برانڈ امبیسڈر کے طور پر   یا  فنکار کے طور پر    تقریباً   پدم ایوارڈ یافتہ   کے علاوہ زندگی کے زندگی کے ہرطبقے  کےممتاز    افراد نے شرکت کی۔

اسٹیج  پرفارمینس

اس کے ساتھ ہی   لوگ اور قبائلی فن ، رقص، موسیقی،  کوزین ، اور کلچر   کو فنکاروں اور دستکاروں ،  روزی فراہم کرنے میں   مدد کے لئے  ایک موثر پلیٹ فارم  کی فراہمی میں  اہم رول ادا کرتےہیں۔   تقریباً  ایک ہزار فنکاروں اور دستکاروں نے اپنی    کارکردگی  کا مظاہرہ کیا اور   بھارت کی  مالا مال   ثقافتی وراثت کی نمائش کی۔   

آر ایس ایم  کا 12واں ایڈیشن اس حقیقت کے باعث کہ یہ ایسے وقت میں منعقد ہورہا ہے جب کہ کووڈ 19 وبا   کی وجہ سے   فنکاروں اور خاص طور پر لوک   فنکاروں  کی روزی پر  بہت اثر پڑا ہے،  آر ایس ایم  زیادہ اہمیت کا حامل ہوگیا ہے۔ اس مہوتسو کے ذریعہ   وزارت   پورے ملک میں     آرٹسٹوں کو  مدد فراہم کرنے  کی کوشش کررہی ہے جس کی بہت ضرورت ہے۔    آر ایس ایم نے حکومت ہند کو    ریاستی حکومت  کی ساجھے داری  میں  شوبھا یاتراؤں اور  اسٹیج  مظاہروں کے ذریعہ     تلنگانہ اور آندھراپردیش کے  فنکاروں اور دستکاروں   کو امداد   فراہم کرنے کا موقع دیا  ہے۔

آر ایس ایم نے  بھرت رتن  محترمہ لتا منگیشکر سمیت  معروف فنکاروں کو  ان کے حالیہ  سدگتی کے موقع پر     گھنٹاسالا  وینکٹیشور  راؤ،  پدم شری ایوراڑ یافتہ،  اور  معروف تیلگو  میوزک ڈائریکٹر   ایس پی بالا سبرامنیم  ، پدم  وبھوشن یافتہ    کو ان کی 100 سالہ   سالگرہ   اور 2020 میں   سری وینالا سیتارما  شاستری  ، پدم شری  کو 2021 میں   ان کی سدگتی  کے موقع پر  گرانقدر  خراج عقیدت پیش کرنے کا    موقع فراہم کیا ہے۔  

اختتامی تقریب میں    مندرجہ ذیل   روایتوں میں 540  لوک فنکاروں نے اپنے فن کار کا مظاہرہ کیا۔

 

 

 

  1. شنڈول لداخ سے
  2. لوانی مہاراشٹر سے
  3. رائے مدھیہ پردیش سے
  4. لمباڈی تلنگانہ سے
  5. کرشا جھارکھنڈ سے
  6. راؤف جموں و کشمیر سے
  7. نورتا اترپردیش سے
  8. جٹ جتن
  9. سنگھاٹھن ناگا ، ناگالینڈ سے
  10. گھریسیا ڈانس  راجستھان
  11. بھدائی مدھیہ پردیش سے
  12. میور ڈانس اترپردیش سے
  13. جاگور  اتراکھنڈ
  14. سنگرائی موگ تریپورہ سے
  15. چیورو میزورم سے
  16. لائی ہوربا  منی پور سے
  17. بردویشکھالا آسام سے
  18. گنتی اروناچل پردیش سے
  19. گنگی روم  گجرات
  20.  پیداناتا  اترپردیش سے
  21. سمرورتی ناتی  اترپردیش
  22. کا شاد مستی میگھالیہ سے
  23. پنتھی  چھتیس گڑھ سے
  24. سبھل پور  اوڈیشہ سے
  25. سدھی دھمال   گجرات سے
  26. چاؤ مغربی بنگال سے

دستکاری کے اسٹال اور نمائشیں

مہوتسو میں لگائے گئے  دستکاری کے اسٹال میں   پورے بھارت کے  مختلف دستکاری کی روایات کو اجاگر کیا گیا   ، دستکاری کے اسٹال کے علاوہ    تیلگو مجاہدین آزادی  کے بارے میں ایک نمائش  کا اہتمام    کلچر کی وزارت    اور ریجنل  آوٹ ریچ بیورو    اور   حیدرآباد میں  کیا تھا  اور  مدیتی راجہ جی میموریل آرٹ اکیڈمی کے ذریعہ  مجاہدی آزادی   الوری سیتا راما راجو    پر   پینٹنگ کی ایک نمائش  کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ش ح۔   و ا ۔ج

Uno-3778

 


(Release ID: 1813326) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Telugu