وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

خریداری سے متعلق نئی پالیسی

Posted On: 04 APR 2022 3:16PM by PIB Delhi

 

وزارت دفاع نے صنعت کی تنظیموں، تھنک ٹینک، سروسز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں سے  صلاح و مشورہ کرنے کے بعد، 01 اکتوبر، 2020 سے دفاعی حصول کا طریقہ کار (ڈی اے پی)-2020 شروع کیا ہے۔ ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’میک ان انڈیا‘ کو فروغ دینے والے ڈی اے پی-2020 کی بنیادی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • اسلحوں/پلیٹ فارموں کے سلسلے میں مثبت مقامیت پروری کی فہرستیں، اس بات کو یقینی  بنانے کے لیے کہ فہرست میں درج آلات پہلے سے طے شدہ درآمداتی  ٹائم لائن کے بعد نہیں خریدے گئے ہیں۔
  • خریدیں (ہندوستانی مقامیت  پر مبنی ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور مینوفیکچر [آئی ڈی ڈی ایم] درجہ بندی کے تحت خریداری کو اعلیٰ ترجیح۔
  • درآمد کی تکمیل کے ذریعے خود انحصاری کو بڑھانے کے مقصد سے شروع کیے گئے میک-3 پروسیس کے ذریعے درآمد شدہ سامان کی مقامیت پروری۔
  •  ہر سال 100 کروڑ روپے تک کے آرڈر کے لیے ایم ایس ایم ای اور  چھوٹی بندرگاہوں کی خاطر ریزرویشن۔
  • ڈی اے پی-2020 کے تحت متعدد زمروں کی خریداری میں زیادہ مقامی مواد (آئی سی)۔
  • خریدیں (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) [باب-2]،  میک-1 اور میک-2 [باب-3] اور  ڈی اے پی-2020 کے اسٹریٹجک پارٹنرشپ (ایس پی) ماڈل [باب-7] جیسے زمروں کے تحت خریداری میں رہائشی ہندوستانیوں کے ذریعے ملکیت اور کنٹرل والے ہندوستانی دکانداروں کے لیے ریزرویشن۔
  • حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ پہل کو آگے بڑھانے کے لیے خریدیں (ہندوستان میں عالمی مینوفیکچر) کے نئے زمرے کا تعارف۔

گھریلو دفاعی صنعت کو مزید رفتار عطا کرنے کے لیے، دفاعی حصول  کی کونسل (ڈی اے سی) نے 22 مارچ، 2022 کو درج ذیل ترامیم کو منظور کیا ہے:

  • یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  تحویل کی قدر اور قسم سے قطع نظر، غیر ملکی صنعت سے دفاعی آلات کی کوئی بھی درآمد/سورسنگ صرف ایک استثناء ہونا چاہیے، جس کے لیے ڈی اے سی/رکشا منتری کی مخصوص منظوری کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • ہندوستانی صنعت کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے،  انیٹگریٹی پیکٹ بینک گارنٹی (آئی پی بی جی) کو ختم کر دیا گیا ہے۔
  • آئی ڈیکس اور میک-2 کے ذریعے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ٹائم لائن کو بھی کم کیا گیا ہے۔

یہ معلومات رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے 04 اپریل، 2022 کو راجیہ سبھا میں جناب ایرانا کڈاڈی کے سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3772

 


(Release ID: 1813284)
Read this release in: English , Bengali