وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سربراہی میں تبدیلی: وائس ایڈمرل اجے کوچر، اے وی ایس ایم، این ایم نے، قومی دفاعی اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے عہدے کا چارج لیا

Posted On: 01 APR 2022 7:26PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل اجے کوچر، اے وی ایس ایم، این ایم نے یکم اپریل 2022 کو ایئر مارشل سنجیو کپور، اے وی ایس ایم، وی ایم سے قومی دفاعی اکیڈمی کے کمانڈنٹ کے عہدے کا چارج لیا۔

قومی دفاعی اکیڈمی کے سابق طالب علم کے طور پر، وائس ایڈمرل اجے کوچر نے یکم جولائی 1988 کو ہندوستانی بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ ڈیفنس سروس اسٹاف کالج، ویلنگٹن، نیول وار کالج، ممبئی اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے فارغ التحصیل ہیں۔

34 سال پر محیط کیرئیر میں، فلیگ آفیسر نے مختلف اہم اور چیلنجنگ کمان اور عملے کی تقرریوں پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ مغربی بحری بیڑے کے فلیٹ کمانڈر رہے ہیں، جو ہندوستانی بحریہ کی اہم شاخ ہے جہاں انہوں نے اہم آپریشنل مشنوں، غیر ملکی دو طرفہ مشقوں اور ایچ اے ڈی آر کے اہم کاموں کے لیے فلیٹ کی قیادت کی۔ انہوں نے ہندوستان کے واحد طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ کی کمان کی ہے اور ان کے دور میں اس طیارہ بردار کیریئر کو مشرقی اور مغربی، دونوں ساحلوں پر، آپریشنز کے لیے بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس افسر کو روس کے کیلینن گراڈ میں بحریہ کے لیے فرنٹ لائن فریگیٹ کمیشن کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ان کی کمان کی دیگر تقرریوں میں ایک میزائل کارویٹ، آئی این ایس کرپان اور آپریشن پیراکرم کے دوران میزائل بردار جہاز شامل ہیں۔

فلیگ آفیسر کے عملے کی تقرریوں میں وزارت دفاع (بحریہ) کے مربوط ہیڈکوارٹر میں جوائنٹ ڈائریکٹر نیول پلانز اور ڈائریکٹر آف اسٹاف ریکوائرمنٹ شامل ہیں، جہاں انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے لیے مستقبل کے بحری تناظر اور صلاحیتوں میں اضافے کے منصوبے مرتب کیے ہیں۔ اس نے ہندوستانی بحریہ کے لیے جہاز سازی کے بڑے پروجیکٹوں کو اسسٹنٹ کنٹرولر آف کیریئر پروجیکٹس اور اسسٹنٹ کنٹرولر آف جنگی جہاز کی پیداوار اور حصول کے طور پر بھی کنٹرول کیا ہے۔

قومی دفاعی اکیڈمی، امور کی سربراہی میں ان کے ساتھ، آپریشنز، تربیت اور انسانی وسائل کے انتظام کے تمام میدانوں میں انکے وسیع تجربے اور نمائش سے بے پناہ فائدہ اٹھائے گی۔

 

MUR_11230RY7.jpgMUR_1121OH2L.jpg

*****

U.No.3724

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1813034) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Marathi , Hindi