وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

گورنر محترمہ تاملیسائی سوندراجن اور مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے تلگو مجاہدین آزادی پر آر او بی نمائش دیکھی


مرکزی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کو کامیابی سے ہم کنار کریں

Posted On: 01 APR 2022 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم اپریل 2022:

تلنگانہ کے گورنر تاملیسائی سوندرراجن اور ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی  کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی آج تلگو مجاہدین آزادی کے موضوع پر این ٹی آر اسٹیڈیم میں ریجنل بیورو آف آؤٹ ریچ (آر او بی) حیدرآباد، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے زیر اہتمام ایک تصویری نمائش دیکھنے پہنچے۔ نیشنل کلچر فیسٹیول کا انعقاد یکم سے 3 اپریل 2022 تک این ٹی آر اسٹیڈیم میں کیا جارہا ہے۔ نمائش میں تیلگو مجاہدین آزادی کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہوں نے برطانوی راج اور حیدرآباد کی شاہی ریاست کے اس وقت کے نظام کے خلاف جنگ لڑی تھی۔ مرکزی وزیر نے گورنر کو نظام حکومت کے خلاف جنگ میں کومورام بھیم جیسے غیر معروف ہیروز کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ نمائش میں تقریبا 50 پینل ہیں جن کا موضوع 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے اور ہمارے مجاہدین آزادی اور خاص طور پر غیر معروف مجاہدین کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں مجاہدین آزادی پر نمائشوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ موجودہ نسل کو ان کے بارے میں تحریک دی جارہی ہے۔ این ٹی آر اسٹیڈیم میں مرکزی وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے عوام سے کہا کہ وہ اسے عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار کریں۔ تین روزہ ثقافتی میلے میں ملک کے تمام حصوں سے تقریباً 1000 فنکار شرکت کر رہے ہیں جس کا افتتاح نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کریں گے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3727



(Release ID: 1813023) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Tamil