وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آرمی میڈیکل کور نے اپنا 258واں یوم تاسیس منا یا

Posted On: 03 APR 2022 3:48PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے 3 اپریل، 2022 کو آرمی میڈیکل کور کا 258واں یوم تاسیس منایا۔  اس کور کا موٹو ہے  ’’سروے سنتو نرمیہ‘‘ یعنی ’’سبھی کو مرض اور معذوری سے پاک ہونے دیں‘‘۔  اس نے امن  اور جنگ دونوں ہی کے دوران دفاعی دستوں کو حفظان صحت کی نگہداشت، غیر ملکی مشن  میں اقوام متحدہ کے امن بحالی والے دستوں کو طبی خدمات اور  ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے دوران شہری حکام کو طبی خدمات مہیا کرانے میں مہارت حاصل کی ہے۔ یہ گزشتہ دو برسوں سے کووڈ کے خلاف لڑائی میں سب سے آگے رہا ہے اور ملک کی  بے غرض اور شاندار خدمت کی ہے۔

 

اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے، وائس ایڈمرل رجت دتہ، آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل اور لیفٹیننٹ جنرل دلجیت سنگھ، میڈیکل سروسز (آرمی) کے ڈائرکٹر جنرل نے  بحریہ اور فضائیہ کی میڈیکل سروسز کے ڈائرکٹر جنرل کے ہمراہ نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کیے  اور ڈیوٹی کے دوران عظیم قربانی دینے والے طبی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1648980530851_IMG-20220403-WA0054O2IH.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3715


(Release ID: 1812982) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil