کامرس اور صنعت کی وزارتہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کا کہنا ہے کہ مختصر وقت میں ہند-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے (ای سی ٹی اے) پر دستخط دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے


’’یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘: جناب مودی

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے درمیان طلبا، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ ہند-آسٹریلیا ای سی ٹی اے واقعی ہماری ایکتا (اتحاد) اور تعاون کے جذبے کی علامت ہے

’’ہندوستان کے لیے تاریخی دن، کیونکہ یہ ایک دہائی کے بعد کسی ترقی یافتہ ملک کے ساتھ پہلا معاہدہ ہے‘‘

ہمارا رشتہ اعتماد اور بھروسے کے ستونوں پر قائم ہے،جو کوارڈ اور سپلائی چین لچکدار ا قدامات کے ذریعے ہماری گہری ہونے والی حیاتیاتی ا سٹرٹیجک مصروفیت میں مناسب طور پر ظاہر ہوتا ہے: جناب گوئل

ہند-آسٹریلیا ای سی ٹی اے، دوطرفہ تجارت کو پانچ سالوں میں تقریباً  بلین ڈالر تک لے جائے گا: جناب گوئل

معاہدہ، طوالت کو روکنے کے لیے مناسب تحفظات فراہم کرتا ہے، سامان کی درآمد میں  اچانک اضافے سے بچانے کے لیے فیوز؛ پندرہ سال کے بعد پہلی مرتبہ، لازمی نظر ثانی کا طریقہ کار شامل ہے

’’میں خود آنے والے دنوں میں آسٹریلیا کا دورہ کروں گا، ای سی ٹی اے کو لوگوں کو پہنچانے کے لیے‘‘: جناب گوئل

Posted On: 02 APR 2022 12:48PM by PIB Delhi

 

ہندوستان-آسٹریلیا اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ (’’ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے‘‘) پر حکومت ہند کےتجارت و صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل، اور آسٹریلیا کی حکومت میں تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے وزیر جناب ڈین تہان نے،   ایک ورچوئل تقریب میں،عزت مآب وزیر اعظم ہند شری نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم عزت مآب سکاٹ موریسن کی موجودگی میں آج دستخط  کئے۔

دستخط کے بعد بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے واضح کیا کہ یہ گزشتہ ایک ماہ میں اپنے آسٹریلیائی ہم منصب کے ساتھ ان کی تیسری بات چیت ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم موریسن کی قیادت اور ان کے تجارتی ایلچی اور آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم ٹونی ایبٹ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کامیاب اور موثر مصروفیت کے لیے وزرائے تجارت اور ان کی ٹیم کی بھی تعریف کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اتنے کم وقت میں ہندآسٹریلیا ای سی ٹی اے پر دستخط کرنا دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ جناب مودی نے ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، دونوں معیشتوں میں موجود، بہت بڑی صلاحیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کو ان مواقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے زور دے کرکہا  ’’یہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے ایک اہم لمحہ ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اس معاہدے کی بنیاد پر، ہم مل کر سپلائی چین کی لچک کو بڑھا سکیں گے، اور ہند-بحرالکاہل خطے کے استحکام میں بھی اپنا حصہ رسدی بھی کریں گے‘‘۔

’عوام سے عوام‘ تعلقات کو ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کا کلیدی ستون قرار دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یہ معاہدہ ہمارے درمیان طلباء، پیشہ ور افراد اور سیاحوں کے تبادلے میں سہولت فراہم کرے گا، جس سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے‘‘۔

دستخط کرنے کی تقریب کے بعد جناب ڈان تہان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے افتتاحی کلمات میں، جناب گوئل نے کہا کہ آسٹریلیا-انڈیا ای سی ٹی اے واقعی ہماری ایکتا (اتحاد) اور تعاون کے جذبے کی علامت ہے۔ اسے ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے، کیونکہ یہ ایک دہائی کے بعدایک  ترقی یافتہ ملک کے ساتھ پہلا معاہدہ ہے، جناب گوئل نے کہا کہ ہمارا رشتہ بھروسے اور اعتماد کے ستونوں پر قائم ہے جو کواڈ اور سپلائی چین لچکدار اقدام کے ذریعے ہماری گہری ہوتی ہوئی جیو اسٹرٹیجک مصروفیات سے ظاہر ہوتا ہے۔

اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا قدرتی شراکت دار ہیں جو جمہوریت کی ساجھا اقدار، قانون کی بالادستی اور شفافیت کی ساجھا اقدار کے علاوہ کرکٹ،کھانے اور فلموں کے لیے  ہماری ساجھا محبت کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہیں، جناب گوئل نے کہا کہ توقع ہے کہ ای سی ٹی اے پانچ برسوں میں ہماری باہمی تجارت کو تقریباً دوگنا کرکے لگ بھگ 50 بلین ڈالر تک پہنچا دے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات، چمڑہ، میزبانی،  جواہرات اور زیورات، انجینئرنگ کا سازوسامان اور فارما، آئی ٹی، اسٹارٹ اپس وغیرہ جیسے شعبوں میں ہندوستانی برآمدات کے لیے وسیع امکانات ہیں۔ آسٹریلیا  ، تعلیم ، آئی ٹی ، کاروبار ، پیشہ وارانہ خدمات، صحت اور آڈیو ویژول جیسی خدمات میں ہندوستان کے دلچسپی کے کلیدی شعبوں کے تئیں  عہد بند ہے، جبکہ آسٹریلیا طالب علموں کے لیے پڑھائی کے بعد ورک ویزا، چیفس اور یوگا کے تربیت کاروں کے لیے کوٹا اور  نوجوان پیشہ ور افراد کے لیے کام اور تعطیل کا ویزا فراہم کرے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ یہ معاہدہ، طوالت کو روکنے کے لیے مناسب تحفظات فراہم کرتا ہے، سامان کی درآمد میں  اچانک اضافے سے بچانے کے لیے فیوز ہے کیونکہ  پندرہ سال کے بعد پہلی مرتبہ، لازمی نظر ثانی کا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ہند-آسٹریلیا ای سی ٹی اے نہ صرف تجارت اور تجارتی تعلقات کا ایک نیا دور شروع کرے گا بلکہ ہمارے ملکوں کے درمیان تعلقات کو بھی وسیع تر اکائیوں تک پہنچائے گا۔جناب گوئل نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں آسٹریلیا کا دورہ کریں گے تاکہ ای سی ٹی اے کو عوام تک لے کر جاسکیں۔

*****

U.No.3690

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1812884) Visitor Counter : 165