اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ڈی ایم سی کی اب تک کی سب سے بہترین سالانہ کارکردگی

Posted On: 02 APR 2022 12:36PM by PIB Delhi

 

(ملین ٹن میں)

 

2021

2022

فیصد زیادہ

مارچ میں پیداوار

4.57

4.98

9%

مارچ میں فروخت

4.08

4.21

3%

سہ ماہی 4 میں پیداوار

12.31

13.84

12%

سہ ماہی 4 میں فروخت

11.01

12.34

12%

سالانہ پیداوار

34.15

42.15

23%

سالانہ فروخت

33.25

40.70

22%

وزارت اسٹیل کے تحت ایک سی پی ایس ای، ملک کی سب سے بڑی خام لوہے کی پروڈیوسر، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایم ڈی سی)،نے رپورٹ دی ہے کہ کہ مالی سال 22 کے لیے مجموعی پیداوار اور فروخت بالترتیب 42.15 ایم ٹی اور 40.70 ایمٹی رہی ہے، جو کہگزشتہ سال اسی مدت کے دوران پیداوار میں 23فیصد اور فروخت میں 22فیصد کا اضافہ ہے۔ یہ این ایم ڈی سی کے لیے اب تک کی سب سے بہترین سالانہ مجموعی کارکردگی کا ایک ریکارڈہے، جو مالی برس 22 میں مسلسل ترقی کے ذریعے تقویت یافتہ ہے۔

مالی برس 22 کی چوتھی سہ ماہی میں، مجموعی پیداوار اور فروخت بالترتیب 13.84 ایم ٹی اور 12.34 ایم ٹی رہی، جس سےکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار میں 12فیصد اور فروخت میں 12فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ این ایم ڈی سی کے لیے اب تک کی بہترین سہ ماہی مجموعی کارکردگی کو ریکارڈ کرتا ہے۔

این ایم ڈی سی نے مارچ 2022 کے مہینے کے لیے لوہے کی 4.98 ایم ٹی کی پیداوار اور 4.21 ایم ٹی کی فروخت کی خبردی ہے۔ پیداوار میں 9فیصد اور سی پی ایل وائی کے مقابلے میں فروخت میں 3فیصد اضافے کے ساتھ، کمپنی کی تاریخ میں، کان کنی کے اس بڑے ادارے نے، مارچ کے کسی بھی مہینے کے لیے سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

این ایم ڈی سی کی ٹیم کو ان کی کمپنی کی اب تک کی بہترین کارکردگی کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی شری سمیت دیب نے کہا، " این ایم ڈی سی نے توسیع اور سرمایہ کاری کی حکمت عملی کی بنیاد پر مالی برس 22 کے لیے ریکارڈ توڑ حقیقی کارکردگی حاصل کی ہے، ہم ایک اچھی شروعات کےساتھ نئے مالی سال میں داخل ہو رہے ہیں۔ ہماری ڈیجیٹلائزیشن کی مہم ہماری نے بہتر کارکردگی میں حصہ رسدی کا آغازکر دیا ہے اور ہم اس تبدیلی کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ ہم کس طرح کاروبار کرتے ہیں اور اپنے شراکتداروں کے ساتھ فوائد کا اشتراک کرتے ہیں۔ جیسا کہ حکومت ہند ہمارے ملک میں گھریلو فی کس اسٹیل کی کھپت کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، این ایم ڈی سی خام مال کی سپلائی کو مضبوط بنانے اور اس شعبے میں خود انحصاری کو تحریک دینے کے لیے ایک بہتر کردار ادا کرے گا۔

*****

U.No.3687

(ش ح - اع - ر ا)   

 




(Release ID: 1812877) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Tamil