کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پرہلاد جوشی نے 2021-22 میں ریکارڈ پیداوار اور ڈسپیچ کے لیے کوئلہ کمپنیوں کی ستائش کی

Posted On: 02 APR 2022 6:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 اپریل 2022:

کوئلے، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے مالی سال 2021-22 کے دوران کوئلے کی ریکارڈ پیداوار اور ڈسپیچ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹ پیغام میں وزیر موصوف نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ملک کے کوئلے کے شعبے کو کھولا جس کے نتیجے میں یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ ملک کی تمام کوئلہ کمپنیوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے ان پر زور دیا کیا کہ وہ بھارت کی توانائی کی امنگوں کو پورا کرتے رہیں۔

مالی سال 2021-22 کے دوران 8.55 فیصد اضافے کے ساتھ بھارت کے کوئلے کے شعبے نے گزشتہ سال کے 716 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 777.23 ملین ٹن کی ریکارڈ پیداوار حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی مالی سال 2021-22 کے دوران کوئلے کا ڈسپیچ 18.43 فیصد اضافے کے ساتھ 818.04 میٹرک ٹن ہوگیا ہے جو 2020-21 میں 690.71 میٹرک ٹن تھا۔

وزارت کوئلہ کے ذریعے حالیہ برسوں میں شروع کی گئی اصلاحات اور اختراعی اقدامات کے سلسلے نے اس ریکارڈ کامیابی کی راہ ہموار کی ہے۔ کوویڈ وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں، کوئلے کی بہت زیادہ بین الاقوامی قیمت اور کوئلے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی گھریلو طلب کی وجہ سے درآمد میں کمی موجودہ کامیابی کو مزید قابل ذکر بناتی ہے۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 3698

 



(Release ID: 1812822) Visitor Counter : 152


Read this release in: Tamil , English , Hindi