اقلیتی امور کی وزارتت

ممبئی کے نیو پنویل میں مسلم کمیونٹی کے لیے رہائشی سول سروسز ایگزامینیشن کوچنگ پروگرام کا افتتاح


حکومت کی ’’بیک اپ ٹو بریلینس‘‘ پالیسی نے مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں اقلیتی برادریوں کے فیصد کو 10 فیصد سے زیادہ تک بڑھانے میں مدد کی ہے: اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی

Posted On: 02 APR 2022 4:17PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2/اپریل 2022 ۔ مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی نے آج انجمن اسلام کی یو پی ایس سی اکیڈمی (اے آئی یو پی ایس سی ) کا افتتاح کیا، جو سول سروسز اور دیگر حکومتی امتحانات کے لیے ممبئی میں  ایک رہائشی کوچنگ پروگرام ہے۔ خاص طور پر مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء اور امیدواروں کے لیے ترتیب دیا گیا یہ پروگرام سماج کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلم طلباء کی کامیابی کی کہانیوں سے تحریک یافتہ ہے۔ یہ پروگرام انجمن اسلام کی انتظا میہ کی طرف سے ترتیب دیا گیا ہے اور حکومت ہند  کی اقلیتی امور کی وزارت  کے مرکزی وقف کمیشن کے ذریعے   اسے مالی مدد دی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naqvi1.JPEGFHQ7.jpg

اے آئی یو پی ایس سی  رہائشی کوچنگ سنٹر انجمن اسلام کے  کا لسیکر ٹیکنیکل کیمپس، نیو پنویل، ممبئی میں قائم کیا گیا ہے۔ کوچنگ سینٹر کا وژن حج ہاؤس، جامعہ ملیہ، اے ایم یو اور ملک بھر میں دیگر پیشہ ورانہ کوچنگ مراکز کے ذریعہ قائم کردہ دیگر کوچنگ مراکز کے ابھرتے ہوئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگراموں کا ایک جامع سیٹ پیش کرنا ہے۔  اقلیتی امور کے مرکزی وزیر  جناب نقوی نے انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی ٹاپرز اور فیکلٹی اچیورس کی عزت افزائی بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naqvi2.JPEG1CHS.jpg

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،  اقلیتی امور کے مرکزی  وزیر نے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو سول سروسز میں منتخب کیا جا رہا ہے اور وزارت کی ’’بیک اپ ٹو بریلینس ‘‘ پالیسی کی وجہ سے دیگر مسابقتی امتحانات میں بھی وہ  کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ’’مرکزی حکومت کی ملازمتوں میں اقلیتی برادریوں کا فیصد 2014 سے پہلے 5 فیصد سے کم تھا، اب یہ بڑھ کر 10 فیصد سے زیادہ ہوگیا ہے‘‘، انہوں نے یہ بھی  کہا کہ پالیسی نے زمینی سطح پر نتائج دکھائے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naqvi3.JPEG6W4W.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) اسکیم، جو آج سے نافذ  ہو رہی ہے، ضرورت مندوں کو  روزگار رخی ہنر مندی سے آراستہ کرکے انہیں سماجی، اقتصادی اور تعلیمی  اعتبار سے بااختیار بنانے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naqvi4.JPEG942J.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ حکومت نے  گذشتہ 8 برسوں کے دوران ہنرمندی کے فروغ  اور روزگار رخی  پروگراموں جیسے ’’ہنر ہاٹ‘‘، ’’سیکھو اور کماؤ‘‘، ’’نئی منزل‘‘، ’’نئی روشنی‘‘، ’’استاد‘‘ اور ’’غریب نواز سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم‘‘ کے ذریعے اقلیتی برادری کے تقریباً 21.5 لاکھ لوگوں کو ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2014 سے پہلے اقلیتی برادریوں کے صرف 20,000 لوگوں کو ایسے مواقع ملنے کے برعکس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Naqvi5.JPEGSWRT.jpg

وزیر موصوف نے بتایا کہ جہاں 2014 سے پہلے صرف 3 کروڑ اقلیتی برادری کے طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی گئی تھی، وہیں اقلیتی امور کی وزارت نے گذشتہ  8 سالوں میں 5.2 کروڑ اقلیتی برادری کے طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے کس طرح مسلم لڑکیوں میں اسکول چھوڑنے کی شرح کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔ مسلم لڑکیوں میں اسکول چھوڑنے کی شرح جو پہلے 70 فیصد سے زیادہ تھی اب کم ہو کر 30 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔اور ہمارا مقصد اسے صفر فیصد تک لانا ہے۔

’’پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم‘‘ کے تحت ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف  نے کہا کہ حکومت نے اسے پورے ملک میں پھیلا دیا ہے، جو پہلے اقلیتی برادریوں کی زیادہ تعداد والے 90 اضلاع تک محدود تھا  ۔

انہوں نے بتایا کہ18000 کروڑ  روپے سے زائد کے منصوبوں   کی پسماندہ علاقوں میں تعمیر کی گئی ہے۔ ’’ان پروجیکٹوں میں اسکول، کالج، اسمارٹ کلاس روم، آئی ٹی آئی، پولی ٹیکنک، ہاسٹل، کامن سروس سینٹر، اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر، اسپتال، پینے کے پانی اور صفائی کی سہولیات، کھیلوں کی سہولیات، سدبھاؤ منڈپ، ہنر ہبس  وغیرہ شامل ہیں۔‘‘

جناب نقوی نے کہا کہ اقلیتی امور کی وزارت نے بریلی میں ایک یونانی میڈیسن کالج کے لیے 200 کروڑ روپےاور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تین کیمپسوں  کے لیے 300 کروڑ روپے منظور کئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے مدارس میں باقاعدہ تعلیم کا آغاز کر دیا ہے اور ملک کے مختلف نامور اداروں میں مدارس کے اساتذہ کو تربیت دی جا رہی ہے۔ ان پروجیکٹوں سے نہ صرف اقلیتوں بلکہ دیگر ضرورت مند طبقات کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔‘‘

وزیر  موصوف نے کہا کہ 100 فیصد ڈیجیٹل/آن لائن حج عمل، صرف محرم کے ساتھ حج کرنے والی مسلم خواتین پر پابندی کو ہٹانا، حج سبسڈی کے خاتمے کے بعد بھی سستے  حج کی ادائیگی، ڈیجیٹائزیشن، وقف املاک کی جی آئی ایس /جی پی ایس میپنگ اور وقف املاک پر ترقیاتی منصوبے دیگر اہم اصلاحات ہیں جو حکومت نے کی ہیں۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ وقار کے ساتھ ترقی وزیر اعظم کا عزم ہے جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو بااختیار بنانے کی بات شامل  ہے۔

انجمن اسلام کی یو پی ایس سی اکیڈمی میں انتخاب کے عمل کے لیے کل 1141 طلبہ نے درخواست دی تھی۔ امتحان میں شامل ہونے والے 760 طلباء میں سے میرٹ کی بنیاد پر پہلے 50 طلباء کو پہلی فہرست میں منتخب کیا گیا۔ ماڈیول وار کوچنگ سیشنز 12 جولائی 2021 سے آن لائن موڈ میں شروع ہوئے۔ کووڈ19  سے متعلق پابندیوں کے اجراء کے بعد، والدین اور امیدواروں کی رضامندی سے انہیں جنوری 2022 سے رہائشی کوچنگ کے لیے مدعو کیا گیا۔ رہائشی کے ساتھ ساتھ آن لائن کوچنگ اور پریلمز ٹیسٹ سیریز  ،دونوں جاری ہیں ۔

 

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.3696

 



(Release ID: 1812820) Visitor Counter : 239