ریلوے کی وزارت

چترنجن لوکوموٹیو ورکس نے ایک قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا


مالی سال 21-22 میں ریکارڈ 486 الیکٹرک لوکو تیار کیے


 کسی مالی سال میں سی ایل ڈبلیو کا لوکو  تیار کرنے کے  سلسلے میں یہ سب سے اچھی  کارکردگی ہے

Posted On: 01 APR 2022 2:18PM by PIB Delhi

مالی سال  2021-22 میں چترنجن لوکوموٹیو ورکس (سی ایل ڈبلیو)، چترنجن نے ریکارڈ 486 لوکوموٹیوز تیار کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ریلوے بورڈ نے پروڈکشن کا نشانہ  485 لوکوز  رکھا تھا۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او جناب وی کے ترپاٹھی نے مالی سال 2021-22 کے 486ویں لوکوموٹیو کو  31 مارچ 2022 کو جھنڈی دکھا کر  روانہ کیا  اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس کو چترنجن لوکوموٹیو ورکس (سی ایل ڈبلیو)  کی جانب سے  قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر سی ایل ڈبلیو کے جنرل منیجر جناب  ستیش کمار کیشپ بھی موجود تھے۔ یہ شاندار کامیابی کام کاج کے محض  283 دنوں میں حاصل کی گئی ہے۔  کسی  مالی سال میں سی ایل ڈبلیو  کا  لوکو پروڈکشن کی سلسلےمیں  یہ سب سے اچھی کارگزاری  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TPVO.jpg

 

جناب  وی کے ترپاٹھی نے  اس ریکارڈ کامیابی کے لیے’ٹیم سی ایل ڈبلیو‘ کو مبارکباد پیش کی  اور  اپنے مختصر خطاب میں یہ امید ظاہر کی کہ  آئندہ مالی برسوں میں  سی ایل ڈبلیو  بہت سے سنگ میل حاصل کرے گا۔ جنرل منیجر جناب ایس کے کشیپ  نے اپنی مختصر تقریر میں اس ریکارڈ کو ممکن بنانے کے لیے اسٹاف، سپروائزرز اور افسران کو مبارکباد  پیش کی۔

یہ  ریکارڈ سنگ میل حاصل کئے جانے کی اہم وجہ مالی سال 22۔2021 میں  بہتر سپلائی چین مینجمنٹ اور ٹیم سی ایل ڈبلیو کے اسٹاف اور افسروں   کی سخت محنت اور سپردگی رہی ہے، جنہوں نے  مسلسل ہر ماہ  40 سے زیادہ لوکوموٹیوز تیار کیے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-3652

                          



(Release ID: 1812499) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Bengali