مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم سواندھی اسکیم اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل لون کی فراہمی میں سہولت فراہم کرتی ہے۔


24 مارچ 2022 تک، 29.1 لاکھ مستفیدین کو 3,170 کروڑ روپے کا قرض تقسیم کیا جا چکا ہے۔

Posted On: 31 MAR 2022 2:39PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری  جواب  میں بتایا کہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) 01  جون 2020 سے وزیر اعظم کی اسٹریٹ وینڈرز کی آتم نربھر ندھی ( پی ایم  سواندھی)  اسکیم  اسٹریٹ وینڈرز کے لئے نافذ کر رہی ہے تاکہ اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کولیٹرل فری ورکنگ کیپیٹل لون کی فراہمی میں سہولت فراہم کی جائے، جس پر کووڈ – 19 وبا کے دوران ،منفی اثر پڑا تھا ۔ اسکیم کی نمایاں خصوصیات یہ ہیں:

  1. 1 سال کی میعاد کے لئے 10,000 روپے  تک کولیٹرل فری ورکنگ کییپٹل لون کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا؛ پہلے کے قرضوں کی ادائیگی پر بالترتیب دوسری اور تیسری قسط میں 20,000 اور 50,000  روپے کا بڑھا ہوا قرض۔
  2. 7فیصد  سالانہ شرح سود سبسڈی کے ذریعے باقاعدہ ادائیگی کی ترغیب ؛ اور
  3. ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز  کے لئے فی سال 1200 روپے تک  کیش بیک کے ذریعےانعام۔

24 مارچ 2022 تک، پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد 29.1 لاکھ ہے اور 3,170 کروڑ روپے کا کریڈٹ تقسیم کیا جا چکا ہے۔ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  وار، سال وار تفصیلات بشمول مہاراشٹر اور بہار کے ضمیمہ-I میں ہیں۔

پی ایم سواندھی اسکیم نے اسٹریٹ وینڈرز کو اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لیے قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کا اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے۔ 24 مارچ 2022 تک، 30.5 لاکھ قرضے جن میں پہلی اور دوسری قسط کے قرضے شامل ہیں، تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

24 مارچ 2022 تک، نجی شعبے کے بینکوں نے 61,358 قرضے تقسیم کیے ہیں، جو کہ کل 30.5 لاکھ قرضوں میں سے صرف 2 فیصد ہیں۔ نجی بینک کے حساب سے کارکردگی ضمیمہ II میں ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے ) اور مالیاتی خدمات کا محکمہ (ڈی ایف ایس) اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے قرض دینے والے اداروں (ایل آئیز) بشمول نجی شعبے کے بینکوں کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کرتا ہے۔ مالی سال21-2020 سے مالی سال 22- 2021 تک، نجی شعبے کے بینکوں کے منظور کردہ قرضوں میں فیصد حصہ 1.9فیصد سے بڑھ کر 11.6فیصد  ہو گیا ہے جبکہ تقسیم میں حصہ داری کا فیصد 1.7فیصد سے بڑھ کر 2.5 فیصد  ہو گیا ہے۔

وزارت نے پی ایم سواندھی اسکیم کے نفاذ کے لیے اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ ایس آئی ڈی بی آئی نے ادیمی متر پورٹل  اور قرض دینے والے اداروں کے نیٹ ورک کو اسکیم کے نفاذ کے لئے بروے کار لایا ہے ، جس میں شیڈولڈ کمرشل بینک (ایس سی بیز)، علاقائی دیہی بینک (آر آر بیز)، چھوٹے مالیاتی بینک (ایس ایف بیز)، کوآپریٹو بینک، غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سیز) اور مائکرو – فائنانس ادارے (ایم ایف آئیز)  شامل ہیں۔

قرض دینے والے ادارے ریزرو بینک آف انڈیا کے موجودہ رہنما خطوط کے مطابق شرح سود وصول کرتے ہیں۔

قرضوں کی بروقت  باز ادائیگی پر سہ ماہی بنیادوں پر 7فیصد  کی سود سبسڈی دی جاتی ہے۔

ضمیہ – 1

24 مارچ 2022 تک ریاست کے حساب سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد اور پی ایم-سوانیدھی اسکیم کے تحت تقسیم کی گئی رقم کا بیان

ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام

2020-21مالی سال

2021 -22مالی سال

مستفیدین کی مجموعی  تعداد

تقسیم کردہ کل  کریڈٹ
( لاکھ میں)

مستفیدین کی تعداد

تقسیم کردہ کریڈٹ
( لاکھ میں)

مستفیدین کی تعداد

تقسیم کردہ کریڈٹ
( لاکھ میں)

انڈمان اینڈ اور نکوبار جزائر

387

38.7

84

18.4

471

57.1

آندھر پردیش

1,12,684

11,199.0

69,085

8,671.5

1,81,769

19,870.5

اروناچل پردیش

1,588

158.7

866

108.8

2,454

267.5

آسام

14,155

1,411.3

37,084

4,039.8

51,239

5,451.1

بہار

28,857

2,848.1

17,756

1,892.7

46,613

4,740.8

چنڈی گڑھ

2,051

203.9

1,324

157.9

3,375

361.8

چھتیس گڑھ

40,290

3,992.5

6,104

1,095.7

46,394

5,088.1

دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی

1,021

101.7

131

14.5

1,152

116.2

دہلی

31,162

3,094.2

9,767

1,046.1

40,929

4,140.3

گوا

1,017

101.1

206

51.9

1,223

152.9

گجرات

1,02,347

10,160.0

90,805

12,048.0

1,93,152

22,208.0

ہریانہ

16,942

1,677.7

8,456

1,199.0

25,398

2,876.7

ہماچل پردیش

2,768

275.9

550

160.0

3,318

435.9

جموں و کشمیر

11,505

1,148.8

2,397

439.3

13,902

1,588.1

جھارکھنڈ

22,033

2,189.8

6,216

870.1

28,249

3,059.9

کرناٹک

1,07,966

10,759.9

31,085

5,065.5

1,39,051

15,825.4

کیرالہ

8,047

799.4

1,223

468.1

9,270

1,267.5

لداخ

247

24.7

14

12.4

261

37.1

مدھیہ پردیش

3,13,879

31,205.0

1,51,238

23,100.0

4,65,117

54,305.0

مہاراشٹر

1,49,107

14,812.4

46,202

6,516.6

1,95,309

21,329.0

منی پور

6,094

608.7

2,388

257.0

8,482

865.7

میگھالیہ

253

25.3

323

37.5

576

62.8

میزورم

442

44.2

33

20.7

475

64.9

ناگالینڈ

1,202

120.2

270

57.4

1,472

177.6

اڈیشہ

27,475

2,715.6

6,751

905.0

34,226

3,620.7

پڈو چیری

1,130

112.9

115

25.3

1,245

138.1

پنجاب

26,664

2,642.6

12,072

1,279.6

38,736

3,922.1

راجستھان

50,322

5,015.5

16,444

1,667.5

66,766

6,683.0

سکم

-

-

1

0.1

1

0.1

تمل ناڈو

87,701

8,718.3

72,198

7,550.4

1,59,899

16,268.7

تلنگانہ

3,10,032

30,658.1

33,198

10,392.4

3,43,230

41,050.5

تری پورہ

2,601

259.6

362

64.8

2,963

324.3

اتر پردیش

5,63,792

55,491.7

2,11,909

22,841.5

7,75,701

78,333.2

اتراکھنڈ

9,107

906.6

1,270

203.8

10,377

1,110.4

مغربی بنگال

2,378

235.6

10,769

1,062.6

13,147

1,298.1

میزان

20,57,246

2,03,757

8,48,696

1,13,342

29,05,942

3,17,099

 

ضمیمہ – 2

پی ایم سواندھی  اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر کے بینکوں کی طرف سے منظور شدہ اور تقسیم کیے گئے قرض کی تعداد (بشمول دوسری قسط کے قرض) کی بینک وار تفصیلات:

(24 مارچ 2022 تک)

نمبر شمار

نجی سیکٹر بینک کا نام

منظور شدہ قرضوں کی تعداد

تقسیم کردہ قرضوں کی تعداد

1

ایچ ڈی ایف سی بینک

1,16,827

14,988

2

جموں و کشمیر بینک لمیٹڈ

14,576

13,424

3

آئی ڈی بی آئی بینک

12,451

10,844

4

کرناٹک بینک لمیٹڈ

10,018

9,143

5

کوٹک مہندرا بینک لمیٹڈ

4,401

2,983

6

آئی سی آئی سی آئی  بینک

4,237

2,708

7

ایکسیز بینک

3,299

2,252

8

تمل نڈ مرکینٹائل  بینک لمیٹڈ

1,528

1,204

9

فیڈرل بینک

1,272

1,049

10

کرور وسیا بینک لمیٹڈ

1,159

981

11

ساؤتھ انڈین بینک لمیٹڈ

525

476

12

دی نینی تال بینک لمیٹڈ

462

420

13

بندھن بینک لمیٹڈ

367

307

14

سٹی یونین بینک لمیٹڈ

305

275

15

انڈس آئی این ڈی بینک

222

97

16

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک  لمیٹڈ

76

67

17

آر بی ایل بینک لمیٹڈ

58

55

18

دھن لکشمی بینک لمیٹڈ

42

41

19

سی ایس بی بینک لمیٹڈ

39

25

20

یس بینک لمیٹڈ

18

18

21

لکشمی ولاس  بینک

1

1

کل نجی سیکٹر بینک

1,71,883

61,358

اسکیم کے تحت کل

33,50,759

30,51,244

 

 

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 3628

 



(Release ID: 1812305) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi , Manipuri , Tamil