وزارت خزانہ
مرکزی حکومت نے، ہندوستان آنے والے غیرمقیم افراد کے سلسلے میں، انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ 206 سی (1 جی ) کے تحت ٹی سی ایس کے التزامات میں ڈھیل دی
Posted On:
31 MAR 2022 3:49PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (دی ایکٹ ) کی دفعہ 206 سی (1 جی) ایک خریدار سے ایک غیرملکی ٹور پروگرام پیکج کے فروخت کار کے ذریعہ ٹیکس کی وصولی کا التزام مہیا کرتی ہے ، جو اس طرح کے پیکج کو خریدنے والا شخص ہے اسے پیکج کی رقم سے پانچ فیصد کی شرح سے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
ایسے گھریلو ٹو ر آپریٹروں سے نمائندگی موصول ہوئی تھی ، جو ہندوستان آنے والے غیر مقیم افراد سے ٹیکس جمع کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے تھے اور جو ایسے گھریلو ٹور آپریٹرز سے غیر ملکی ٹور پیکج بک کررہے تھے چونکہ ایسے شخص کے پاس پین نہیں ہوسکتا ہے اس لئے اعلیٰ شرحوں پر ٹیکس جمع کرنا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ ایسے غیر مقیم افراد کو اپنا آئی ٹی آر پیش کرنا اورری فنڈ کا دعویٰ کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔
اس طرح کی مشکلات کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے ایکٹ کی دفعہ 206سی ( 1 جی ) کے تحت دئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ مذکورہ دفعہ کے التزامات ایک خریدار پر لاگو نہیں ہوں گے ، جو یہاں کا رہنے والا نہیں ہے۔ ایکٹ کی دفعہ 6 کی ذیلی دفعہ (1) اور ذیلی دفعہ 1 اے اس بات کی وضاحت کرتی ہے کہ ہندوستان کا دورہ کون کررہا ہے۔ اس لئے ایک گھریلو ٹور آپریٹر کو ہندوستان آنے والے غیر مقیم افراد کو غیر ملکی ٹور پیکج کی فروخت پر ٹیکس جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
2022کے نوٹی فکیشن نمبر 20 بتاریخ 30 مارچ 2022 کو جاری کی گئی اور نوٹی فکیشن سیکشن کے تحت یہ
www.incometaxindia.gov.in پر دستیاب ہے۔
*************
ش ح۔ج ق ۔رم
U-3626
(Release ID: 1812244)
Visitor Counter : 201