صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت سے متعلق قومی اتھارٹی نے دواؤں کی رجسٹری سے متعلق صلاح مشورے کے مقالے پر رائے طلب کی ہے

Posted On: 31 MAR 2022 1:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31مارچ 2022:صحت سے متعلق قومی اتھارٹی نے دواؤں کی رجسٹری سے متعلق صلاح مشورے  سے متعلق ایک فارم جاری کیا ہے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اے بی ڈی ایم کے تحت ڈرگ رجسٹری کا مقصد   ان سبھی طریقہ ہائے علاج کو یکجا اور تازہ ترین شکل دینا ہے جنہیں بھارتی مارکٹ میں منظوری ملی ہوئی ہے اور دستیاب ہیں۔ ڈرگ رجسٹری کا استعمال اوپن سورس ٹکنالوجیز کے ساتھ کیا جائے اور یہ مختلف طریقہ ہائے علاج میں استعمال ہوگی۔

صلاح مشورے کے اس فارم میں  صرف قومی ڈیجیٹل صحت نظام کے اندر اندر  ڈرگ رجسٹری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مجوزہ ڈرگ رجسٹری کے کام کاج کی تشکیل کے عمل اور مختلف حالات کے تحت ممکنہ فائدے پر این ایچ اے  کا تازہ ترین نظریہ پیش کرتا ہے۔ ہر ایک محکمے میں کچھ خاص کھلے سوالات ہیں جہاں متعلقہ فریقوں سے رائے مانگی گئی ہے۔ یہ تصدیق کرنے کے لیے عوام کی رائے مانگی گئی ہے کہ ڈرگ رجسٹری کو معاون اور صلاح مشورے کے طریقے سے تشکیل دیا جائے ۔

صلاح مشورے کے فارم پر اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے صحت سے متعلق قومی اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر آر ایچ شرما نے کہا کہ ڈرگ رجسٹری کے وسیلے سے اے بی ڈی ایم کا مقصد  ملک میں  تقسیم کی جانے والی منظور شدہ دواؤں سے متعلق ڈیٹا کا ایک معیار فراہم ہوتا ہے جو ایک زیادہ مستعد عمل کو  ممکن بنائے گا۔

این ایچ اے 19 اپریل 2022 کو دوپہر تین بجے سے صلاح مشورے کے فارم کی وضاحت کرنے کے لیے ڈرگ رجسٹری پر ایک عوامی ویبینار بھی منعقد کرے گا۔ اے بی ڈی ایم کی ویب سائٹ پر لنک کریں https://abdm.gov.in/ ۔ اور این ایچ اے کے آتھورائزڈ سوشل میڈیا چینل    https://twitter.com/AyushmanNHA, https://www.facebook.com/AyushmanBharatGoI, https://www.linkedin.com/company/ayushmanbharatgoi/ پر دیئے جائیں گے۔

صلاح مشورے کا فارم کا اصل متن اے بی ڈی ایم کی ویب سائٹس https://abdm.gov.in/home/Publications سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ رائے اور مشورہ اسی لنک پر اپ لوڈ کیا جاسکتا ہےیا 1 مئی ، 2022 تک  abdm@nha.gov.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔

***

(ش ح- ا س- ت ح)

U. No. 3584

 


(Release ID: 1812174) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil