سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ پروجیکٹس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2022 12:59PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31 مارچ 2022/
موجودہ سڑکوں کی چوڑائی/فروغ کو براؤن فیلڈ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے ، جبکہ نئے الائمنٹ پروجیکٹ کی تعمیر کو گرین فیلڈ پروجیکٹ کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ گرین فیلڈ پروجیکٹ عام طور پر نئے علاقوں سے گذرتا ہے، جہاں زمین کے حصول کی سی یونٹ لاگت عام طور پر ان علاقوں میں کم ترقی کو دیکھتے ہوئے کم ہوتی ہے۔ گرین فیلڈ الائمنٹ کی تعمیر سے کئی دیگر فوائد کے علاوہ ترقی کے لئے نئے شعبے پیدا ہوتے ہیں۔
آماس سے دربھنگہ کے پروجیکٹ گرین فیلڈ پروجیکٹ ہےجو پٹنہ کے قریب کے کئی علاقوں سے گزرتاہے۔ منصوبے کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
|
پروجیکٹ کا نام
|
لمبائی(کلومیٹر)
|
صورتحال
|
|
امس سے شیورام پور
|
52.002
|
منظور شدہ
|
|
شیورام پور سے رام نگر
|
54.322
|
منظور شدہ
|
|
رام نگر سے کچی درگاہ
|
13
|
ڈی پی آر اسٹیج
|
|
کچی درگاہ سے کلیان پور گنگا کا پل بھی شامل ہے
|
19.6
|
تعمیراتی سطح
|
|
کلیان پورم سے بلبھدر پور
|
47.00
|
منظور شدہ
|
|
بھلبھدر پور سے نوادا
|
42.21
|
منظور شدہ
|
اسکے علاوہ پورانچل ایکسپریس وے سے پٹنہ تک گرین فیلڈ کنیکٹی ویٹی کے لئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
یہ معلومات سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3575
(ریلیز آئی ڈی: 1812135)
وزیٹر کاؤنٹر : 180