نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رواں مالی برس کے دوران قومی اسپورٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کو امداد کی اسکیم کے تحت 112.07 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی: جناب انوراگ ٹھاکر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2022 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:31؍مارچ2022: نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) کی سالانہ شناخت کی تجدید نیشنل اسپورٹس ڈیولپمنٹ کوڈ آف انڈیا،2011 کی دفعات کی تعمیل اور این ایس ایف کے ذریعے اپنی ویب سائٹس پر مطلوبہ معلومات کے بارے میں از خود انکشاف کی بنیاد پر، نیز اس کے آئین/میمورنڈم آف ایسوسی ایشنز کی جانچ کے بعد کی جاتی ہے۔ اب تک 10 قومی اسپورٹس فیڈریشنز (این ایس ایف) یعنی آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا، ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا، انڈین ویٹ لفٹنگ فیڈریشن، آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن، ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا، اسکواش ریکیٹ فیڈریشن آف انڈیا، ایمیچر سافٹ ٹینس فیڈریشن آف انڈیا، کوڈو انٹرنیشنل فیڈریشن آف انڈیا ایسوسی ایشن، نیشنل یوگاسنا اسپورٹس فیڈریشن اور انڈین پیناک سلات فیڈریشن نے کیا ہے۔ وزارت نے این ایس ایف کو آج کی تاریخ تک امداد کی اسکیم کے تحت رواں مالی سال کے دوران 112.07 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔

قومی چمپئن شپ اور دیگر گھریلو مقابلوں کا بروقت انعقاد متعلقہ قومی اسپورٹس فیڈریشنز کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی تسلیم شدہ این ایس ایف نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے خلاف کوئی قانونی مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔

یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

 

************

 

ش ح۔ ج ق ۔ن ع

(U: 3600)


(ریلیز آئی ڈی: 1812115) وزیٹر کاؤنٹر : 148
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil