نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت کھیلوں کی ثقافت کے فروغ اور کھیلوں کی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے کردار کو تسلیم کرتی ہے: جناب انوراگ ٹھاکر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 31 MAR 2022 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی:31؍مارچ2022:’کھیل‘ چونکہ ایک ریاستی موضوع ہے، لہذا کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کی ذمہ داری بنیادی طور پر ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں کو پورا کرتی ہے۔ تاہم نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کرتی ہے: (i) کھیلو انڈیا اسکیم؛ (ii) قومی کھیل فیڈریشنز کی مدد؛ (iii) بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں اور ان کے کوچز کے لیے خصوصی ایوارڈ؛ (iv) قومی کھیل ایوارڈز؛ (v) ہونہار کھلاڑیوں کو پنشن؛ (vi) پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ؛ (vii) کھیلوں کے لئے قومی ترقیاتی فنڈ؛ اور (viii) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کے تربیتی مراکز چلانا۔

حکومت کھیلوں کی ثقافت کے فروغ اور کھیلوں کی ترقی میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ اسی مناسبت سے حکومت نے اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانے اور معلومات کی تنظیم کو فعال کرنے کے لیے کھیلوں میں ای-گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل رسائی ہے۔ اس سلسلے میں اس وزارت میں متعدد انفارمیشن ٹیکنالوجی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، جن میں نیشنل اسپورٹس ریپوزٹری سسٹم، کھیلو انڈیا موبائل ایپلی کیشن، کھیلو انڈیا فٹنس ایپلی کیشن، سالانہ کیلنڈر برائے تربیت اور مقابلہ جات (اے سی ٹی سی) پورٹل اور فٹ انڈیا موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ/پورٹل شامل ہیں۔

یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

************

ش ح ۔ج ق۔ن ع

(U: 3599)


(ریلیز آئی ڈی: 1812113) وزیٹر کاؤنٹر : 137
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil