اقلیتی امور کی وزارتت

نئی منزل اسکیم

Posted On: 31 MAR 2022 4:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2022:

صرف مالی سال 2020-21 میں نئی منزل اسکیم کے تحت ہنر مندی کی ترقی کی تربیت حاصل کرنے والے مستفید افراد کی تعداد 1965 ہے جن میں سے کل 93485 مستفید نے آغاز سے تربیت حاصل کی ہے۔

سال 2020-21 کے دوران اقلیتی گروپوں کی کل 834 خواتین/لڑکیوں کو تربیت دی گئی ہے۔ مالی سال 2020-21 میں مجموعی طور پر 2059 خواتین مستفیدین (بشمول پچھلے برسوں میں تربیت یافتہ) نے منظم شعبے میں روزگار حاصل کیا۔ اس اسکیم کے آغاز سے اب تک کل 39635 خواتین مستفیدین کو ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے۔

اگرچہ مستفیدین میں سے صرف 30 فیصد نشستیں لڑکی/خواتین امیدواروں کے لیے مختص کی گئی ہیں لیکن نئی منزل اسکیم کے معاملے میں اصل میں تربیت یافتہ خواتین مستفیدین کا تناسب 42 فیصد سے زیادہ ہے۔

یہ اطلاع اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

 (ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3597



(Release ID: 1811958) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Tamil