ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوب مغربی ریلوے نے مالی سال 2021-22 کے لئےبجلی کاری کے نشانے کو عبور کرلیا ہے


اس کے نیٹ ورک کے کل 3566 روٹ کلومیٹرس میں سے اب 1734 کی بجلی کاری کی جاچکی ہے

Posted On: 31 MAR 2022 1:05PM by PIB Delhi

2030 تک گرین ریلوے کے وژن کے لئے جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے اپنے نیٹورک کی تیزی سے بجلی کاری کے لئے جنوبی ریلوے نے 28 مارچ 2022 کو بجلی کاری کا 511.7روٹ کلو میٹر حاصل کرلیا اور مالی سال2021-22 کے لئے روٹ 469 کلو میٹر کا ریلوے بورڈ کا نشانہ عبور کرلیا ہے۔

سابقہ مالی سال 2021-22 جنوب مغربی ریلوے نے اپنے نیٹ ورک کی بجلی کاری کا 476.7روٹ کلو میٹر مکمل کیا تھا۔

مارچ2022 کے دوران بجلی کاری کے بعد جنوب مغربی ریلوے کے حسب ذیل سیکشن شروع کئے گئے ہیں۔

یلہنکا – چکبالا پور (45 روٹ کلومیٹر)، تماکورو – نیتورو (27 روٹ کلومیٹر)، سیواڈی – اوملورو (44 روٹ کلومیٹر)، ہوسادورگا – چکجاجور (30 روٹ کلومیٹر)، الناور – امبی واڑی (26 روٹ کلومیٹر) گدگ – ہول الور (48 روٹ کلومیٹر)، کداچی – گھاٹ پربھا (47 روٹ کلومیٹر) اور لونڈا – تینائی گھاٹ (11 روٹ کلومیٹر)۔

جنر مینجر جناب سنجیو کشور نے بتایا کہ اہداف  سے آگے نکلنے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنوں اور آپریشنز اور الیکٹریکل محکموں کے درمیان قریبی تال میل اور تعاون نے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے کے لیے لائن بلاکس کی بروقت دستیابی کو ممکن بنایاہے۔انہوں نےسی او آر ای ،آر وی این ایل اورپی جی سی آئی ایل کی شاندار کوششوں  کے لیے ان کاشکریہ ادا کیا جو کہ عمل کرنے والی ایجنسیاں ہیں ،بشرطیکہ جنوب مغربی ریلوے پر بجلی کاری کا کام ہوتا ہے۔

اس بجلی کاری کی تکمیل کے ساتھ جنوب مغربی ریلوے ایسے  روٹ کے بڑے حصے کے لیے الیکٹریکل انجنوں کے ساتھ زیادہ تعداد میں ٹرینیں چلائے گا جس سے روزانہ کی بنیاد پر ڈیزل کی کھپت میں کافی حد تک کمی متوقع ہے۔ اس سے نہ صرف ڈیزل اور فوسل فیول پر انحصار کم ہوگا بلکہ لائن کی گنجائش اور ٹرینوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا اور وقت کی پابندی میں بہتری آئے گی۔

2016 میں تقریباً 200+ آر کے ایم سے،ایس ڈبلیو آر پر برقی پٹریاں  اب اپنے نیٹ ورک کے کل 3566 روٹ کلومیٹر میں سے بڑھ کر 1734 ہو گیں ہیں۔

 

*************

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3569


(Release ID: 1811864) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Bengali