عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ذریعہ معاش کے کاروبارکو پروان چڑھانے والے مراکز
Posted On:
30 MAR 2022 5:14PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کے وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
مالی سال 21-2020 کے دوران جدت طرازی ،دیہی صنعتوں اورصنعتکاری کے فروغ سے متعلق اسکیم (اے ایس پی آئی آرای ) کے تحت روزی روٹی یا ذریعہ معاش کے کاروبار کو پروان چڑھانے والے 31مراکز ( ایل بی آئیز) کو منظوری دی گئی ہے ۔ مالی سال 21-2020کے دوران چارایل بی آئیز میں کام کاج شروع ہوگیاہے ۔
اڈیشہ میں مالی سال 21-2020 کے دوران اے ایس پی آئی آرای کے تحت تین ایل بی آئیز کو منظوری دگئی ہے ، جب کہ اسی مدت کے دوران اڈیشہ میں کسی بھی ایل بی آئی نے کام کرنا شروع نہیں کیاہے ۔
آج تک اڈیشہ سمیت ملک میں 61ایل بی آئیز میں کام کاج شروع ہوچکاہے ۔31دسمبر ، 2021 تک پورے ملک میں ایل بی آئیز میں 54801افراد کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے ، ان میں سے 15169تربیت یافتہ افراد نے خود اپنا کاروبار شروع کردیاہے جبکہ 8928تربیت یافتہ افراد کو دوسرے یونٹوں میں روزگار مل گیاہے ۔
یہ ایک ایسا نظام ہے کہ جس کے ذریعہ تیسرے فریق کے ذریعہ جائزہ مطالعہ کے توسط سے ، متعلقہ شراکت داروں اورفریقوں سے موصولہ معلومات کو شامل کرکے ، اسکیم کے کام کاج کاجائزہ لیاجاتاہے ۔ مالی سال 21-2020میں اسکیم کے تیسرے فریق کے ذریعہ جائزہ سے متعلق مطالعہ کاکام آئی آئی ایم لکھنؤ کے ذریعہ کیاگیاتھا۔
اے ایس پی آئی آرای اسکیم کے تحت ایل بی آئیز کے توسط سے زرعی ۔دیہی شعبے میں ممکنہ صنعتکاروں کو تربیت اورکاروبار کو پروان چڑھانے سے متعلق معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-3564
(Release ID: 1811855)
Visitor Counter : 149