حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

آئی-اسٹیم نیشنل پورٹل پر ‘متلب’ کا آغاز


بھارت کے تعلیمی تحقیق کار کل قیمت ادا  کئے  بغیر آئی-اسٹیم پورٹل پر ‘متلب’ ٹولس پر رسائی حاصل کریں گے

Posted On: 30 MAR 2022 5:10PM by PIB Delhi

ملک میں پہلی مرتبہ بھارت میں تعلیمی تحقیق کرنے والے انڈینس سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ کی سہولیاتی میپ (آئی- اسٹیم) پورٹل پر مفت میں ‘متلب’ سافٹ ویئر  تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ آئی –اسٹیم   (www.istem.gov.in)  حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے ، حکومت ہند) کے دفتر کی ایک پہل ہے، جو وزیراعظم کے سائنس اور ٹیکنالوجی اور اختراعات کی ایڈوائزری کونسل (پی ایم ایس ٹی آئی اے سی) کے  تحت  آتی ہے۔

یہ سافت ویئر سوٹ، آئی – اسٹیم کے کلاؤڈ سرور پر  ڈالی گئی ہے تاکہ اس پر  ہندوستان میں کہیں سے بھی آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے۔ امید ہے کہ اس بندو بست سے ملک میں بہت سے طلباء اور تحقیق کار ، خاص طور پر دور دراز کے علاقوں میں موجود اداروں کو مدد ملے گی اور  پورے ہندوستان میں آموزشی نتائج میں اضافہ کرنے اور تحقیق  وترقی کی کوششوں میں فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انڈین سائنس کانگریس – 2020  کے دوران  محترم وزیراعظم جناب نریندر مودی کے  ذریعہ نیشنل ویب پورٹل پر آر اینڈ ڈی سہولیات  میں ساجھیداری کے لئے    آئی -  اسٹیم پورٹل لانچ کیا گیا تھا۔ آئی -  اسٹیم کا مقصد  تحقیق کاروں کو وسائل کے ساتھ مربوط کر کے  آر اینڈ ڈی کے ماحول کو مستحکم کرنا، اور ملک میں دیسی  سائنسی سازو سامان کی تیاری اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔ آئی- اسٹیم موجودہ آر اینڈ ڈی کی سہولیات  تک  ضروری سپلائی اور ایک جامع نیشنل ویب پورٹل کے ذریعہ رسائی  میں اضافہ کرنا ہے۔ اس پورٹل پر پورے بھارت کی سہولیات  کا ڈاٹا بیس موجود ہے، تاکہ  اگر کوئی تحقیق کار اس کو استعمال کرنے کا خواہش مند ہے تو وہ اس کو استعمال کرنے کے لئے آن لائن بکنگ کے ذریعہ استعمال کرسکتا ہے۔

 سردست اس پورٹل پر ملک بھر  1750  اداروں کے 25  ہزار سے زیادہ  سازو سامان اور  20  ہزار  ہندوستانی تحقیق کار  کے اعداد وشمار موجود ہیں۔ یہ پورٹل ملک میں تیار کردہ ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا ڈیجیٹل کیٹلاگ بھی  رکھتا ہے۔ آر اینڈ ڈی  میں اشتراک میں اضافہ کرنے  اور پورے ملک میں ہنر مندی کے فروغ  کے لئے آئی- اسٹیم پر  مختلف   سٹی نالج اینڈ انوویشن کلسٹر  (https://www.psa.gov.in/st-clusters)  موجود ہے، جو پی ایم – ایس ٹی آئی اے سی کی سفارش پر حکومت ہند کے تحت پی ایس اے دفتر  کے تعاون کی ایک اور  پہل ہے۔

‘متلب’ ایک مالکانہ، ملٹی پیراڈم پروگرامنگ لینگویج اور  نیومیرک کمپیوٹنگ کا نظام ہے، جسے  میتھ ورکس  نے تیار کیا ہے۔ متلب کو دنیا بھر میں 4 ملین سے زیادہ  لوگ استعمال کر رہے ہیں، جو تحریری اور دیگر زبانوں میں میٹرکس مینوپلیشن، فنکشن اور  ڈاٹا کی پلاٹنگ ایلگو ریدم سے متعلق اعداد شمار پیش کرتا ہے۔

لانچ کی ریکارڈنگ : https://www.istem.gov.in/support/latest-info/videos پر دستیاب ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح-وا - ق ر)

U-3555


(Release ID: 1811817) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Bengali