ریلوے کی وزارت
زمین کا ڈجیٹل ڈیٹا
Posted On:
30 MAR 2022 2:13PM by PIB Delhi
ریلوے ، مواصلات اورالیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
ریلوے کے محکمے نے ریلوے کی زمین کے ریکارڈس یعنی علاقے کی تفصیلات ، استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق تفصیلات اورتوثیق شدہ زمین کے منصوبے کے لئے ، سینٹرلائزڈ ڈیٹا بیس والے ٹریک منیجمنٹ سسٹم (ٹی ایم ایس ) پورٹل کے تحت زمین کے انتظام سے متعلق ایک ماڈیول تیارکیاہے ۔ کُل زمینی منصوبوں کے لگ بھگ 95فیصد کو ٹی ایم ایس پورٹل پراپ لوڈ کیاجاچکاہے اورزمین کے انتظام اور بندوبست سے متعلق موڈیول کو ڈجیٹل کی شکل دینا ایک مسلسل عمل ہے کیونکہ ریلوے کا محکمہ اپنے مختلف پروجیکٹوں کے لئے اپنی زمین کومسلسل اپنے قبضے میں لیتارہتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کے محکمے نے زمین اورعمارتوں اور تجاوزارت (غیرقانونی قبضہ ) کی تفصیلات سمیت اپنے تمام اثاثہ جات کی تفصیلات آئی آرجیوپورٹل پردستیاب کرانے کا منصوبہ تیارکیاہے ۔
*****
ش ح ۔ ع م۔ ع آ
U-3552
(Release ID: 1811814)