یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یوپی انجینئرنگ سروس کے امتحان 2022

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 MAR 2022 5:01PM by PIB Delhi

 یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کی جانب سے 20فروری 2022 کو منعقد کرائے گئے ،انجینئرنگ سروسز (ابتدائی امتحان )کے تحریری حصے کے نتیجے کی بنیاد پر ان امیدواروں نے جن کے رول نمبر نیچے دئے گئے ہیں ۔انجینئرنگ سروسز(مین ) امتحان 2022 کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

2. بتائی گئی اہلیت کی شرائط کو مطمئن کرنے کی شرط پر امتحان کے تمام مرحلوں میں ان امیدواروں کی امیدواری قطعی طور پر عبوری ہے ۔ایسے امیدواروں سے  جنہیں کوالیفائی قرار دیا گیا ہے،کہا گیا ہے کہ وہ انجینئرنگ سروسز مین امتحان 2022 میں بیٹھیں جو 26 جون2022 کو ہونے والے ہیں۔ کوالیفائی کرنے والے امیدواروں سے مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یوپی ایس سی کے ذریعہ جاری کردہ مورخہ 2021-09-22 کو ایگزامینشین نوٹس نمبر 2022/01ای این جی جی اور ریلوے کی طرف سے جاری کردہ انجینئرنگ سروسز امتحان 2022 کے ضابطوں کا ذکر کریں جو ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ امیدوار انجینئرنگ سروسز (اصل) کے شروع ہونے سے تقریباً تین ہفتے پہلے اپنا ای ایڈ میٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس بات سے بھی مطلع کیا گیا ہے کہ انجینئرنگ سروسز(ابتدائی)امتحان کے نمبرس اور کٹ آف مارکس کو کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر انجینئرنگ امتحان 2022 کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد اپلوڈ کیا جائے گا۔ کسی بھی حالت میں انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان2022 کے لئے سینٹر /ڈسپلین کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

3. یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے کیمپس میں ایک فیسلٹیشن (سہولت) کا سینٹر قائم کیا ہے امیدوار ذاتی طور پر صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک کام کے دنوں میں اپنے امتحان کے نتیجے سے متعلق کوئی وضاحت یا کوئی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا اس کاؤنٹر سے ٹیلی فون نمبر : 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543 پر رابطتہ کرسکتے ہیں۔

موبائل فون یوپی ایس سی کے امتحان ہالوں کے کیمپس میں ممنوع ہیں۔

 

 

 

UNION PUBLIC SERVICE COMMISSION

NEW DELHI – 110069

 

Dated: 30th March, 2022.

                        09,  Chaitra, Saka 1944

            

 

Click Here To See The Results

 

*************

  

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.3551


(ریلیز آئی ڈی: 1811806) وزیٹر کاؤنٹر : 158
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali