خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے لئے بجٹ مختص

प्रविष्टि तिथि: 30 MAR 2022 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 مارچ 2022/

مالی سال 22-2021 کا نظرثانی شدہ بجٹ  ’سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 ‘ کے لئے   19999.55 کروڑ روپے  مختص   کیا گیا تھا ، جو کہ مالی سال 21-2020  کی  17902.31 کروڑ روپے    کے نظرثانی شدہ بجٹ  سے  11.71 فی صد زیادہ ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  ذریعہ کئے گئے  نیشنل فیملی  ہیلتھ سروے  (این ایف ایس ایچ) کے تحت  پانچ سال سے  کم عمر کے  کم وزن ، غذائی  قلت اور شدید غذائیت کے شکار بچوں کی تخمینہ تعداد حاصل کی گئی ہے۔   این ایف ایس ایچ-5 (21-2019) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق این ایف ایس ایچ  -4(16-2015)   کے مقابلہ میں   کم عمر کے بچوں  کے لئے غذائیت کے   اشاریہ میں  بہتری آئی ہے  ۔  اسٹنٹنگ  38.4 فی صد سے کم ہوکر  35.5 فی صد ہوگئی ہے۔ جبکہ بربادی (ویسٹنگ)  21.0فی صد کم ہوکر 19.3 فی صد ہوگئی ہے   اور کم وزن  کا پھیلاؤ  35.8 فی صد سے  کم ہوکر  321 فی صد ہوگئی ہے۔

 اس بات کی معلومات  خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر   محترمہ زوبن اسمرتی زوبن ایرانی نے  راجیہ سبھا میں آج   سوال  کے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3497

 


(रिलीज़ आईडी: 1811746) आगंतुक पटल : 156
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , Gujarati