خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
نوعمر لڑکیوں کے لئے اسکیم
Posted On:
30 MAR 2022 2:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،30 مارچ 2022/
2020 کے دوران نیتی آیوگ کے ذریعہ نو عمر لڑکیوں کے لئے اسکیم سمیت خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
نو عمر لڑکیوں کے لئے اسکیم (ایس اے جی) ،مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم ہے، جس کا مقصد11 سے 14 سال کے عمر کی گروپ کے اسکول سے باہر لڑکیوں کو ان کی صحت اور غذائیت کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے غذائیت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے اور انہیں باقاعدہ اسکولنگ میں واپس لے جانے کے لئے تحریک دینا ، زندگی کی مہارت کی تربیت، عوامی خدمات تک رسائی، وغیرہ دینا ہے ۔ تاہم تعلیم کا حق ایکٹ 2009 ،11 سے 14 سال کے عمر کے گروپ کے اے جی کو لازمی اور مفت تعلیم کا قانونی حق فراہم کرتا ہے اور اس گروپ کے تمام اے جیز اسکول جانے کے حقدار ہیں۔ جہاں اسکول انہیں ان کی غذائیت کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دوپہر کا کھانا (مڈےمیل) فراہم کرتا ہے۔لہذا آر ٹی ای ایکٹ کی وجہ سے اسی اسکیم کے تحت مستفدین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔
چونکہ 11 سے 14 سال کی عمر کے گروپ کی نو عمر لڑکیوں کو آر ٹی ای ایکٹ کے تحت لایا جارہا ہے۔ اس لئے حال ہی میں نو عمر لڑکیوں کے لئے اسکیم پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اسے سکشم آنگن واڑی اور پوشم 2.0 کے تحت شامل کیا گیا ہے۔ جس میں خواہش مند اضلاع اورشمال مشرق ریاستوں میں ہدف کئے گئے استفادہ کنندگان ایک عمر( 14+) سے 18 سال تک کے عمر کے تمام اے جی شامل ہیں۔
حکومت ہند نے بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت 7 مارچ 2022 کو ایک مہم ’’کنیا سکشا پرویش اتسو‘ شروع کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ 11 سے 14 سال کی عمر کے گروپ میں اسکول سے باہر تمام لڑکیوں کا اسکولنگ میں باقاعدہ اندراج کیا جائے۔
یہ جانکاری خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکز وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3498
(Release ID: 1811694)