ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کونکن ریلوے نے ’ 100 فی صد برق کاری مشن ‘ کو مکمل کیا

Posted On: 30 MAR 2022 3:16PM by PIB Delhi

کونکن ریلوے نے ’ 100 فی صد برق کاری مشن ‘ کے تحت  صفر کاربن اخراج کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے اپنی پوری بڑی لائن کے نیٹ ورک کو ماحول دوست ، سر سبز اور لوگوں کے لئے صاف ستھری ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی خاطر  برق کاری کو مشن موڈ میں انجام دینے کا اپنا منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور اپنی پوری پٹی پر 100 فی صد برق کاری حاصل کر لی ہے ۔

پورے 741 کلو میٹر کے روٹ پر برق کاری کے لئے سنگِ بنیاد نومبر ، 2015 ء میں رکھا گیا تھا ۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت 1287 کروڑ روپئے ہے ۔ کونکن ریلوے کے پورے روٹ پر سی آر ایس کے معائنے کا کام  چھ مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے ، جس کا آغاز مارچ ، 2020 ء میں کیا گیا تھا ۔ رتنا گری اور تھیوِم کے درمیان آخری سیکشن کا سی آر ایس معائنہ 24 مارچ ، 2022 ء کو مکمل کیا گیا  اور 28 مارچ ، 2022 ء کو اجازت نامہ حاصل کیا گیا ۔

برق کاری کا پروجیکٹ کونکن ریلوے کے دشوار گزار راستوں اور کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے غیر ساز گار ماحول کی وجہ سے ایک چیلنج بھرا کام تھا ۔ اس کے علاوہ ، کونکن خطے میں شدید مانسون   کی وجہ سے  کئی علاقوں میں خصوصی انتظامات کئے گئے تاکہ برق کاری کے مشن کو بلا رکاوٹ جاری رکھا جا سکے ۔

ریلوے لائن کی برق کاری کے بہت سے فوائد ہیں ، جس میں ایندھن کے اخراجات میں بچت یعنی 150 کرو ڑ روپئے سے زیادہ کی بچت ہو گی  ۔ مغربی ساحلی علاقے میں بلا رکاوٹ آپریشن اور آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ  کے علاوہ ایچ ایس ڈی تیل پر انحصار کم ہو گا ۔

بھارتی ریلوے  کے نیٹ ورک میں کونکن ریلوے ایک سب سے بڑا روٹ ہے ، جہاں ٹرینوں کی آمد و رفت کے لئے مرحلہ وار نئے برق کاری شدہ کونکن ریلوے روٹ پر بجلی سے ٹرینوں کی آمد و رفت کو نافذ کیا جائے گا ۔

کونکن ریلوے ہمیشہ ’’ تحفظ پہلے ‘‘ کو اپناتی ہے اور یہ ملک کی ترقی کے لئے اپنا کام جاری رکھے گی ۔

 

******

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )  

U. No. 3504

 


(Release ID: 1811675)
Read this release in: English , Hindi