کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) کے تحت ہندوستان-متحدہ عرب امارات کی تجارت 2030 تک  250 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے – جناب پیوش گوئل


ہندوستان، متحدہ عرب امارات کو ایک اسٹرٹیجک شراکت دار اور ایک دوست کے طور پر دیکھتاہے جو ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے – جناب گوئل

ہندوستان کو امید ہے کہ آزادی کے 75ویں سال کے دوران اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام سے  کم از کم 75  یونیکورنس ملیں گے – جناب گوئل

وبا کے  عروج پر پہنچنے کے باوجود بھی ہندوستان نے  ہر ایک بین الاقوامی عہد کی تکمیل کی – جناب گوئل

Posted On: 29 MAR 2022 8:03PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ  انڈیا-  متحدہ عرب امارات  سی ای پی اے کے تحت  حالانکہ ابتدائی ہدف 100 بلین امریکی ڈالر تھا  جسے 2030 تک اشیاء اور خدمات میں 250 بلین امریکی ڈالر کی تجارت حاصل کرنا ممکن ہے۔ وہ آج دوبئی میں ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ- اسپارکنگ ایمرجنگ اکنامیز‘ کے مجمع سے خطاب کر رہے تھے۔

 ہندوستان- متحدہ عرب امارات  جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان یو اے ای کو ایک دوست کے طور پر دیکھتا ہے جو ہندوستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔ یو اے ای میں ہند نژاد افراد کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ  کووڈ کے دوران یو اے ای کی حکومت نے ان کی بہت اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان رشتے تجارت کی جہت سے بہت آگے بڑھے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد واحترام اور ثقافتی وابستگی واقعی مثالی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ جب سے سی اے پی اے کا اعلان ہوا ہے دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانے پر کاروباریت میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی جیمس اور جواہرات کی برآمدات کے فروغ کی کونسل یو اے ای کے لیے اپنی برآمدات کو تین گنا بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ  تجارتی اداروں، صنعتی انجمنوں اور برآمدات کے فروغ کی کونسلوں کے درمیان جوش وخروش حوصلہ افزا ہے۔

ہندوستان کے لیے خدمات کی برآمدات کو ایک بڑا موقع قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ اس شعبے کے بڑے حصے ایسے ہیں جن پر زیادہ کام نہیں ہوا ہے۔ ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے اسٹارٹ اپ، خاص طور فن ٹیک، ایگری ٹیک، ایجوٹیک، ہیلتھ ٹیک وغیرہ کے بارے میں بولتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئے مالیاتی مرکز کے طور پر یو اے ای کی صورتحال سے بھارت میں خاص طور پر ان شعبوں میں سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے بھارت-یو اے ای سی ای پی اےمیں ترقی کے زیادہ امکانات والے پانچ اعلیٰ ترین شعبوں کو فہرست بند کیا جس میں  جیمس اور جواہرات، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات، ادویہ سازی، فولاد اور پیٹروکیمیکلز شامل ہیں۔ بھارت اور یو اے ای کے درمیان پگھلانے اور ڈھالنے کے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسٹیل پلانٹ قائم کرنے کے لیے یو اے ای میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، بھارت میں اسٹیل کی شعبے کی حفاظت کرنے میں مدد کرے گا اور یو اے ای کے خارجہ تجارت کا اہم مرکز ہونے کے سبب بھارت کو دیگر ممالک کے بازار پر رسائی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔ پیٹروکیمیکلز کی پیداوار کے صلاحیت کےمعاملے میں  بھارت کو  عظیم بتاتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پیٹروکیمیکلز کے شعبے میں بھی بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔

 بھارت کی تجارتی برآمدات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جو کووڈ-19 کی ایک کے بعد ایک آئی لہروں کے باوجود 400 ارب ڈالر کو عبور کرگیا ہے، جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان سے خدمات کی برآمدات، سفر اور سیاحت میں سست روی کے باوجود 250 ارب ڈالر کے اعلیٰ ترین اعداد وشمار کو پہنچ گیا ہے۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ وبا کے عروج پر بھی ہندوستان میں دنیا کے تئیں اپنی ایک بھی عہد بستگی سے پیچھے نہیں ہٹا۔

اسٹارٹ اپ کے فروغ میں ہندوستان کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہاکہ ہندوستان میں پہلے ہی 92 یونیکورنس تھے اور 100 کی سطح پار کرنے کی امید ہے۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا کہ بھارت کی آزادی کے 75ویں سال میں بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے کم از کم 75 یونیکورنس ابھر کر سامنے آئیں گے۔

آنے والی ’’امرت کال، آزادی کے اگلے 25 سال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا ہے کہ ان اوقات میں ملک کے 1.35 ارب لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے اور اس دوران بھارت میں پیدا ہونے والے ہر ایک بچے کے بہتر مستقبل کی تعمیر پر خصوصی زور دینے کے ساتھ بھارت ایک ابھرتی ہوئی معیشت سے تیار  ترقی کی طرف گامزن ہو  رہا ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ح س  ۔ع ح ۔ را 

 U. No. 3485

 



(Release ID: 1811338) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi