زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
متنوع فصلوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات
Posted On:
29 MAR 2022 2:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی:29؍مارچ2022: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کی ذیلی اسکیم، متنوع فصلوں کے پروگرام (سی ڈی پی) کو اصل سبز انقلاب والی ریاستوں، ہریانہ، پنجاب اور مغربی اترپردیش میں 14-2013 سے نافذ کر رہا ہے، تاکہ زیادہ پانی والی فصل دھان کی کاشت والی زمینوں کو متبادل فصلوں جیسے دالوں، تیل کے بیج، موٹے اناج، غذائی اناج، کپاس وغیرہ کی طرف موڑا جاسکے۔
اس کے علاوہ حکومت ہند قومی غذائی تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) کے تحت فصلوں جیسے دالوں، موٹے اناج، غذائی اناج، کپاس اور تیل کے بیجوں کی متنوع پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے ریاستی حکومتوں کی کوششوں میں بھی اضافہ کر رہی ہے اور باغبانی فصلوں کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) کے تحت باغبانی فصلوں کی پیداوار کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ حکومت ہند ریاستوں کو آر کے وی وائی کے تحت ریاست کی مخصوص ضروریات/ ترجیحات کے لیے لچک بھی فراہم کرتی ہے۔ ریاست کے چیف سکریٹری کی سربراہی میں ریاستی سطح کی منظوری کمیٹی (ایس ایل ایس سی) کی منظوری کے ساتھ ریاست راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا(آر کے وی وائی) کے تحت فصلوں کے تنوع کو فروغ دے سکتی ہے۔
حکومت 22-2021کے دوران پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور قومی راجدھانی خطہ دہلی (این سی ٹی) ریاستوں میں فصلوں کی باقیات کے انتظام کے لیے زرعی میکانائزیشن کو فروغ دینے کے لیے ایک اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ فی الحال حکومت نے 23-2022 کے دوران 30 ستمبر 2022 تک اسکیم کو جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت کسانوں کو فصل کی باقیات کے انتظام کی مشینیں خریدنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے اور کسانوں کی کوآپریٹو سوسائٹیوں، پیداوار کرنے والے کسانوں کی تنظیمو ں(ایف پی او) ، رجسٹرڈ کسان سوسائٹیوں اور پنچایتوں کو فصلوں کی باقیات کے انتظام کی مشینری کیلئے شناخت شدہ کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سی) کے قیام کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ریاستی حکومتوں، کرشی وگیان کیندر(کے وی کے)، زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) کے اداروں، مرکزی حکومت کے اداروں، سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) وغیرہ کو فصلوں کی باقیات کے انتظام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے، معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کی سرگرمیوں کے لیے مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) نے پوسا ڈی کمپوزر تیار کیا ہے، جو دھان کے بھوسے کو تیزی سے گلنے کے لیے پھپھوندی کی نسل کا ایک مائکروبیل کنسورشیم ہے (رقیق اور کیپسل دونوں شکلوں میں)۔ اس کنسورشیم کا استعمال کھیت میں ہی دھان کے بھوسے کے گلنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
************
ش ح۔م ع۔ع ن
(U: 3422)
(Release ID: 1811200)
Visitor Counter : 173