زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری ایکسپو -2020
Posted On:
29 MAR 2022 2:58PM by PIB Delhi
مرکزی اور ریاستی حکومتوں، کارپوریٹ اور اسٹارٹ اپ کی شرکت کے ساتھ ایکسپو 2020 دوبئی میں ملک میں ہندستانی اداروں کے لئے تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے اور خود کو ایک عالمی اقتصادی مرکز کے طور پر کھڑا کرنے میں مدد دی ہے۔ ہندستانی پویلین میں انڈیا انوویشن ہب نے یونیکون کے تیسرے سب سے بڑے انکیوبیٹرکے طور پر ہندستان کی طاقت کو بڑھانےمیں بھی مدد کی اور اب تک بہت سے ہندستانی اسٹارٹ اپ کی اختراعات کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے ہندستانی اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی جو اسٹارٹ ایکو سسٹم کو پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم نے کاروباری امکانات کو تلاش کرنے اور مستقبل کے اسٹریٹیجک مصروفیات کی بنیاد رکھنے کا ایک وسیع موقع فراہم کیا۔
دوبئی ایکسپو2020 میں ہندستان کے جن شعبوں نے حصہ لیا وہ درج ذیل ہیں:
- جوار (ملیٹس)
- آرگینک اور باغبانی شعبہ
- ٹکنالوجی اور اختراعات (ڈیجیٹل زراعت اور اسٹارٹ اپ)
- الائیڈ شعبہ (دنیا کے لئے خوراک کی ٹوکری، ماہی پروری، گوشت، پولٹری، اور کھانے کے لئے تیار /استعمال کرنے کے لئے تیار غذائی مصنوعات۔
دوبئی ایکسپو ایونٹ کامقصد دنیا کو پیش کرنے والے ممالک کی نمائش کرنا تھاا ور اس کا مقصد نئی شراکت داری قائم کرنا تھا اور دنیا بھر کی اہم صنعتوں میں زمینی ہلکی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
’خوراک، زراعت اور زریعہ معاش عنوان کے تحت شرکت ،شعبوں میں مستقبل کی ترقی کے لئے روابط قائم کرنے پر مرکوز تھی۔ اس عرصے کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور درآمدات ٹکنالوجی کی منتقلی ، صلاحیت کی تعمیل وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتےہوئے تجارتی ترقی سے متعلق مواقع تلاش کرنے کے لئے کئی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا۔
ہندستان کے اعلی سطحی وفد نے متحدہ عرب امارات، میانمار، زمبابوے، ویتنام، مراقش، انڈونیشیا، اور ارجنٹائنا کے سینئر عہدیداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات ہندستان کی زرعی پیداوار کے لئے ایک اہم بازار ہے ۔ممتاز کمپنیاں جیسے البراہا، گرانڈ ہائپر مارکیٹ، لولو ہائپر مارکیٹ، آر این زیڈانٹرپرائزز، چائتھرم گروپ، ایکوا برج ، شاف گروپ، جلیل ہولڈنگز، ڈی پی ورلڈ ، ٹرانسورڈ وغیرہ کے اہم عہدیداروں سے بات چیت کی۔
حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی اہم کمپنیوں نے دبئی ایکسپو کے موقع پر کاروبار کو فروغ دینے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے زراعت، فوڈ پروسیسنگ ، ڈیری، اور مویشی پروری ، ماہی گیری کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کی تلاش کی۔
یہ جانکاری آج لوک سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3429
(Release ID: 1811195)
Visitor Counter : 149