صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں مصروف عمل بلڈ بینکوں سے متعلق تفصیلات
Posted On:
29 MAR 2022 4:53PM by PIB Delhi
صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں 3840 لائسنس شدہ بلڈ بینکس (بلڈ مراکز) موجود ہیں ۔ ملک بھر میں لائسنس شدہ سرکاری اور نجی بلڈ بینکوں کی تفصیلات ضمیمہ۔اے میں دی گئی ہے۔
خون کی منتقلی سے متعلق خدمات کے لیے حکومت کی پالیسی ہب اینڈ اسپوک نقطہ نظر پر زور دیتی ہے، جہاں مراکز میں خون کو اکٹھا اور پروسیس کیا جاتا ہے، جو کہ ہائی والیوم بلڈ بینک ہیں اور انہیں ذیلی مراکز کے توسط سے تقسیم کیا جاتا ہے جو کہ چھوٹے بلڈ بینک اور بلڈ اسٹوریج مراکز ہیں۔ بلڈ بینکوں کی ضرورت علاقہ کے صحتی بنیادی ڈھانچہ پر منحصر ہے۔ حالانکہ، خون کی ہنگامی ضرورت کی تکمیل کے لیے دور دراز علاقوں میں بھی بلڈ اسٹوریج مراکز قائم کیے جا سکتے ہیں، جو کہ بلڈ بینکوں سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
حکومت ہند ، قومی صحتی مشن کے توسط سے ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حفظانِ صحت نظام کو مضبوط بنانے کے لیے انہیں تعاون فراہم کرتی ہے اور اس کے علاوہ موجودہ بلڈ بینکوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے/ نئے بلڈ بینکوں اور بلڈ اسٹوریج اکائیوں کو تعاون فراہم کرتی ہے ، اور خون کی منتقلی سے متعلق خدمت کے توسط سےافرادی قوت کے سلسلے میں عوامی اور خیراتی شعبہ میں 1131 بلڈ بینکوں کو بھی تعاون فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ بیگس اور ٹیسٹنگ کٹس کی خریداری، والنٹیری بلڈ ڈونیشن (وی بی ڈی) کیمپوں کے اہتمام اور انفارمیشن ایجوکیشن کمیونی کیشن (آئی ای سی) سرگرمیوں، وغیرہ کے لیے بھی تعاون فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خون جمع کرنے اور خون کے ٹرانسپورٹیشن کے لیے گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔
ملک میں خون کے محفوظ عطیہ اور منتقلی کی ضرورت کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے اور عوامی بیداری میں اضافہ کرنے کی غرض سے مواقع پیدا کرنے کے لیے انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، خون کا عطیہ دینے والی انجمنوں، پیشہ وارانہ انجمنوں اور دیگر شراکت داروں جیسی رضاکارانہ تنظیموں، مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ تال میل قائم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ حکومت مختلف سرگرمیوں کی حمایت کرتی ہے جن میں بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا انعقاد، رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے سے متعلق تقریبات کا اہتمام اور نوجوانوں کے گروپوں کو ترغیب فراہم کرانا جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، اور یہ سرگرمیاں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں وغیرہ میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن، نیشنل سروس اسکیم ، ریڈ ربن کلبس جیسی ایجنسیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے انجام دی جاتی ہیں۔ حکومت نے ہر سال چار اتفاقیہ رخصتی کی سہولت بھی فراہم کی ہے جس کا استعمال ، خون کا عطیہ دینے کے لیے مرکزی حکومت کے ملازمین کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے۔
ضمیمہ۔اے
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے لائسنس شدہ بلڈ مراکز کی تعداد (23 مارچ 2022 تک)
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
حکومت کے بلڈ مراکز
|
حکومت کے بلڈ مراکز کے علاوہ
|
میزان
|
1
|
انڈمان اور نکوبار
|
02
|
01
|
03
|
2
|
آندھرا پردیش
|
41
|
176
|
217
|
3
|
اروناچل پردیش
|
12
|
01
|
13
|
4
|
آسام
|
46
|
40
|
86
|
5
|
بہار
|
44
|
62
|
106
|
6
|
چنڈی گڑھ
|
03
|
01
|
04
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
36
|
76
|
112
|
8
|
دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو
|
02
|
01
|
03
|
09
|
قومی راجدھانی خطہ دہلی
|
25
|
55
|
80
|
10
|
گوا
|
03
|
02
|
5
|
11
|
گجرات
|
30
|
150
|
180
|
12
|
ہریانہ
|
27
|
113
|
140
|
13
|
ہماچل پردیش
|
20
|
06
|
26
|
14
|
جموں و کشمیر
|
29
|
07
|
36
|
15
|
لداخ
|
03
|
-
|
03
|
16
|
جھارکھنڈ
|
33
|
33
|
66
|
17
|
کرناٹک
|
42
|
230
|
272
|
18
|
کیرلا
|
51
|
150
|
201
|
19
|
لکشدیپ
|
01
|
00
|
01
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
71
|
104
|
175
|
21
|
مہاراشٹر
|
76
|
295
|
371
|
22
|
منی پور
|
04
|
01
|
05
|
23
|
میگھالیہ
|
09
|
02
|
11
|
24
|
میزورم
|
09
|
02
|
11
|
25
|
ناگالینڈ
|
05
|
1
|
06
|
26
|
اڈیشہ
|
63
|
24
|
87
|
27
|
پونڈی چیری
|
04
|
12
|
16
|
28
|
پنجاب
|
52
|
101
|
153
|
29
|
راجستھان
|
66
|
138
|
204
|
30
|
سکم
|
04
|
02
|
06
|
31
|
تمل ناڈو
|
106
|
227
|
333
|
32
|
تلنگانہ
|
66
|
187
|
253
|
33
|
تری پورہ
|
11
|
02
|
13
|
34
|
اترپردیش
|
114
|
322
|
436
|
35
|
اتراکھنڈ
|
25
|
28
|
53
|
36
|
مغربی بنگال
|
109
|
44
|
153
|
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3439
(Release ID: 1811194)
Visitor Counter : 160