صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ملک میں مربوط ضلعی صحت عامہ تجربہ گاہوں کا نفاذ
Posted On:
29 MAR 2022 4:52PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 29 مارچ 2022:
صحت و کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند پی ایم۔ آیوشمان بھارت صحتی بنیادی ڈھانچہ مشن (پی ایم۔ ابھیم) کے تحت مرحلہ وار طریقہ سے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تمام اضلاع میں مربوط صحت عامہ تجربہ گاہوں (آئی پی ایچ ایل) کے قیام کے لیے تعاون فراہم کر رہی ہے۔ مالی برس 2021۔22 کے لیے، ملک بھر کے 70 اضلاع میں مربوط صحت عامہ تجربہ گاہوں کے قیام/ مضبوطی کا تصور پیش کیا گیا ہے۔
2021۔22 سے 2025۔26 کے دوران پانچ برس کی مدت کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آئی پی ایچ ایل کے قیام کے لیے مختص کردہ مجموعی سرمایہ 1482.50 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔
*****
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3438
(Release ID: 1811126)
Visitor Counter : 155